وزیر اعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ کی۔
وزیراعظم نریندر مودی ہرسال اجمیرشریف درگاہ پرعرس کے موقع پرچادربھینٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بار جو چادر بھیجی ہے، اسے 13 جنوری کو چڑھائی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات (11 جنوری) کواجمیرشریف درگاہ کے لئے چادر بھیجی۔
وزیراعظم مودی نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا کہ میں نے مسلم طبقے کی نمائندوں سے ملاقات کی۔ میں نے اس دوران چادر پیش کی، جسے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے دوران اجمیر شریف درگاہ پرچڑھایا جائے گا۔
Met a Muslim community delegation. During our interaction, I presented the sacred Chadar, which will be placed during the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti at the esteemed Ajmer Sharif Dargah. pic.twitter.com/eqWIKy7VQ1
— Narendra Modi (@narendramodi) January 11, 2024
وزیراعظم مودی کی مسلم طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مرکزی وزیربرائے اقلیتی اموراسمرتی ایرانی،آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے صدر اور معروف عالم دین مولانا محمد اشرف کچھوچھوی، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کے علاوہ بھی کئی مذہبی وسیاسی رہنما موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے جو چادر بھیجی ہے، اسے 13 جنوری کو چڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی کئی سالوں سے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کے لئے بھیجتے رہے ہیں۔
اس سال اجمیر شریف کے درگاہ پر 812واں عرس منایا جا رہا ہے۔ عرس کے دوران خواجہ معین الدین چشتی کے دربارپرکافی لوگ پہنچتے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے اب تک 9 بار اجمیر شریف درگاہ کو چادر بھیجی ہے۔ اس سال یہاں 13 سے 21 جنوری تک عرس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس