Ajmer Sharif Dargah Case: اجمیر شریف درگاہ میں مندر ہونے کے دعوے پر ہوئی سماعت، یہاں جانئے تازہ اپڈیٹ
اجمیرشریف درگاہ دیوان کی طرف سے بھی فریق بنانے کے لئے عرضی لگائی جائے گی۔ درگاہ دیوان کے فرزند نصرالدین علی نے کہا کہ ہم خواجہ صاحب کی اولاد ہیں اورہم بھی عدالت میں اپنا موقف رکھیں گے۔
Ajmer Sharif Dargah Row:اجمیر شریف پر سوال اٹھانا ہندوستان کے دل پر حملہ کرنے جیسا ہے،حکومت مساجد کے حوالے سے جاری انارکی کو فوراً روکے:مولانا محمود مدنی
مولانا مدنی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مسلمانوں اور غیر مسلموں میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔ جس طرح ان کے دروازے مسلمانوں کے لیے کھلے تھے اسی طرح وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی کھلے تھے اور بلا تفریق دلوں کو گرماتے اور ذہنوں کو اپنی محبت سے تازہ کرتے رہے ہیں۔
A letter to PM Modi: اجمیر شریف درگاہ کے سروے معاملے پر سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے پی ایم مودی کو لکھا خط، کہا-آپ نے بھی بھیجی تھی چادر
یہ خیال مضحکہ خیز ہے کہ ایک متقی بزرگ، ایک فقیر، جو برصغیر پاک و ہند کی منفرد صوفی تحریک کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہمدردی، رواداری اور ہم آہنگی کی علامت تھا، اپنے حق کے دعوے کے لیے کسی پر حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ اور مندر کو منہدم کر دے گا۔
Places Of Worship Act: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی چیف جسٹس آف انڈیا سے اپیل،مساجد اور درگاہوں پر دعوے والی عرضی پر سماعت سےنچلی عدالتوں کو کریں منع
اے آئی ایم پی ایل بی کے ترجمان سید قاسم الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ "پرسنل لاء بورڈ ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں مساجد اور درگاہوں کے خلاف دعووں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ایسے دعوے قانون اور آئین کا کھلا مذاق ہیں۔
درگاہ تنازعہ پر چندرشیکھر آزاد کا بڑا بیان، کہا- ‘مندر کے نیچے بودھ مٹھ تلاش کرنے لگے تو…’
نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندرشیکھرآزاد نے کہا کہ اگربودھ طبقے کے لوگ بھی عدالت چلے جائیں اور ہندو مندروں کے نیچے بودھ مٹھوں کے سروے کا مطالبہ کرنے لگیں، تب حکومت کیا کرے گی؟ کیا تب بھی عدالت کا رخ یہی رہے گا۔
Ajmer Dargah: اجمیر شریف میں شیو مندر ہونے کے دعوے پر اویسی برہم، کہا- ایسے کہاں رہے گی قانون کی حکمرانی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Ram Gopal Yadav on Ajmer Dargah: ”وزیراعظم خود چادربھیجتے ہیں“، رام گوپال یادو اجمیر درگاہ کے معاملے پر ججوں پر برہم
اتر پردیش کے سنبھل میں مسجد کے سروے کے دوران تشدد کے بعد اب راجستھان کا اجمیر شریف بھی ملک میں خبروں میں ہے۔ راجستھان کی ایک نچلی عدالت میں اجمیر کی درگاہ شریف کو ہندو مندر قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔
Asaduddin Owaisi furious over Ajmer Dargah Issue: اجمیر درگاہ میں مندر کا دعویٰ، اسدالدین اویسی برہم، مرکزی وزیر کرن رجیجو سے مانگا جواب
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے درگاہ میں مندربتانے پراقلیتی امورکے وزیرسے سوال کیا کہ اس موضوع پران کی وزارت کا کیا رخ ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کی زمین پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔
Claim of having a temple in Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، اس ہندو تنظیم نے دائر کیا مقدمہ، سید نصیر الدین چشتی کا آیا یہ ردعمل
یہاں میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا وہ بیان یاد دلانا چاہتا ہوں جو انہوں نے سال 2022 میں دیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر مسجد میں شیوالہ ڈھونڈنے کی کیا ضرورت ہے اور ہر بار کوئی نیا تنازع شروع کرنے کی کیا ضرورت ہے، میں ان سے پوری طرح متفق ہوں۔
Survey of Ajmer Sharif Dargah: درگاہ اجمیر شریف کے خلاف بھی مہم تیز،انتظامیہ کی غیرسنجیدگی کے سبب شرپسند اب تک بے لگام
ہندو شکتی دل کے قومی صدر سمرن گپتا نے درگاہ کے بارے میں مبینہ طور پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے حال ہی میں ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے اس کے سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد میں مسلم کمیونٹی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔