راجستھان کے اجمیر میں عرس کے آغاز کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کی روایت شروع ہو گئی ہے۔ یہاں بڑے بڑے لیڈر اور اداکار چادر چڑھانے پہنچ رہے ہیں۔ 4 جنوری کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی چادر درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔ جسے مرکزی وزیر کرن رجیجو اجمیر لے کر جائیں گے۔ لیکن اس سے پہلے اس چادرکے خلاف دائر درخواست کی سماعت 4 جنوری کو عدالت میں ہونے والی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم کے دفتر سے آنے والی چادر پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اب اس درخواست کی سماعت اجمیر کے سول جج منموہن چندیل کی عدالت کرے گی۔
Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives. https://t.co/vKZDwEROli
— Narendra Modi (@narendramodi) January 2, 2025
یاد رہے کہ وزیر اعظم ہر سال درگاہ پر چادر بھیجتے ہیں۔ مہرولی درگاہ پر بھی چادر چڑھائی گئی ہے۔ اس موقع سے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ نظام الدین درگاہ آنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی طرف سے دی گئی چادر اجمیر شریف جائے گی، جسے ہم نظام الدین کے راستے لے جارہے ہیں۔ اقلیتی امور کی وزارت کا ایک سینئر عہدیداربھی اجمیر شریف جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ (4 جنوری 2025) کو وزیراعظم کی چادر چڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ یہ موقع ہر ایک کی زندگی میں خوشحالی اور امن لائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم وزیر اعظم مودی کے بھائی چارے کا پیغام لے کر اجمیر شریف جارہے ہیں۔
Offered a ‘CHADAR’ at the revered Dargah of Hazrat Nizamuddin Aulia, seeking blessings & solace.
This spiritual haven reminds all of us of the eternal power of faith & compassion.
May his blessings guide us toward a full life of service, harmony & divine grace. pic.twitter.com/NEGtH38Fls— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) January 3, 2025
پی ایم مودی نے کرن رجیجو کو چادر سونپی
مرکزی وزیر رجیجو نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم مودی انہیں اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کو اجمیر درگاہ پر چادر چڑھانے کیلئے اپنی طرف سے چادردیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ یہ اشارہ ہندوستان کے بھرپور روحانی ورثے اور ہم آہنگی اور ہمدردی کے پائیدار پیغام کے لئے ان (پی ایم مودی) کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ اجمیر میں ہر سال صوفی بزرگ کی برسی پر عرس منعقد ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔