- Home » قومی » Kausar Jahan organized the Iftar Party: دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد
Kausar Jahan organized the Iftar Party: دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے کہا کہ رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے میں جو بھی دعا مانگی جاتی ہے، وہ قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ہندوستان کے تحفظ، عزت واحترام اورترقی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
نئی دہلی: دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کے ذریعہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ افطارپارٹی میں آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ (ایم آرایم) کے سرپرست اندریش کمارنے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیرمیناکشی لیکھی، بی جے پی کے ترجمان ظفراسلام، دہلی پردیش صدر ویریندرسچدیوا، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی، اوکھلا وارڈ کی کونسلراور سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان، کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرآنے والے تمام مہمانوں نے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے کہا کہ رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے میں جو بھی دعا مانگی جاتی ہے، وہ قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ہندوستان کے تحفظ، عزت واحترام اورترقی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ کوثرجہاں نے مزید کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ ملک میں ہم سب کے درمیان بھائی چارہ برقرار رہے، ہم سب لوگ مل کرہر برائی کے خلاف لڑیں اوربرائی کے اوپرہمیشہ اچھائی کی جیت ہو۔
ظفراسلام خان نے بھی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ رمضان مبارک مہینہ ہے اوراس موقع پرلوگوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پرامن وامان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں افطار کے وقت ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ پورے ملک میں خوشحالی اورامن وامان ہو۔ انہوں نے کہا کہ افطاربہت مخصوص وقت ہوتا ہے، اس لئے پوری دنیا اورملک میں امن وامان کے ساتھ اپنے اہل خانہ اورفیملی کے لئے دعا کرنی چاہئے۔