Bharat Express

Ramadan 2024

کئی کالج کیمپس میں طلبہ گروپوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ کچھ یونیورسٹیوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج میں باہر کے لوگ بھی شامل ہو گئے ہیں اور پریشانی پیدا کر دی ہے۔

غزہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اکتوبر سے مسلسل جنگ جاری ہے۔ اس کے بعد سے پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں کئی پرتشدد مظاہرے دیکھے گئے ہیں۔

معروف ہدایت کار ایکتا کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھتی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکتا کپور نے کیپشن پر لکھا، 'ہر سال کی طرح میں نے رمضان کے مہینے میں روزہ رکھا ہے۔

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سیداحمد بخاری، فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے منگل (9 اپریل) کو کہا کہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے، اس لئے عیدالفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

مرکز کے زیرانتظام لداخ سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں کل عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ لداخ کی مسئول ھلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہاں مختلف مقامات سے ہلال عید نظرآنے کی خبر موصول ہوئی ہے، ایسی صورت میں کل یعنی بدھ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

عرب ممالک میں آج رمضان کے 30 روزے مکمل ہوگئے ہیں ایسی صورت میں کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید کی نماز ادا کی جائے گی چونکہ آج ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنا یقینی ہے ۔حالانکہ بیشتر عرب ممالک کی جانب سے کل ہی چاند دیکھنے کی کوششوں کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 10 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ہندوستان پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک میں یہ قریب قریب طے ہوچکا ہے کہ یہاں 11 اپریل کو عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ یعنی ایشیائی ممالک کے مسلمان بھی اس بار پورے 30 روزے رکھیں گے۔

آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کا تہوار بدھ (10 اپریل 2024) کو منایا جائے گا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس اعلان کے ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوال کا مہینہ 10 اپریل سے شروع ہوگا اور 9 اپریل 2024 کو رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا۔

اس بار ہندوستان میں 29 واں روزہ بروز منگل 9 اپریل کو مکمل ہو رہا ہے۔ اگر ہم دہلی کی بات کریں تو 9 اپریل کو نئے چاند کے بعد نئے چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے ہوگی جب کہ اس کی اونچائی 9.6 ڈگری ہوگی۔سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے اس کی عمر 20 گھنٹے اور اس کی اونچائی 10 ڈگری ہونی چاہیے۔

سورج کی شعاعیں ریٹینا کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس لیے سورج کو براہ راست نہیں دیکھنا چاہیے کہ یہ گرہن ہے یا نہیں۔ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے کیمرہ لینس اور دوربین بغیر شمسی فلٹر کے استعمال کی جائیں۔ آپ چاند گرہن کو کتنی دیر تک دیکھ سکتے ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اسے کہاں سے دیکھ رہے ہیں۔