Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پاکستان کے وزیردفاع کے ذریعہ اسرائیل کو’کینسر‘ قرار دینے کے بیان پر اسرائیل نے شدید اعتراض کیا ہے اوراس کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان نے ایران اورامریکہ کے درمیان ثالث کے طور پرپاکستان کے کردارپرسوالات اٹھائے ہیں کیونکہ اسرائیل اسے یہود مخالف اور اپنے وجود پرحملہ قراردے رہا ہے۔

 ترنمول کانگریس سے معطل کئے گئے رکن اسمبلی اسمبلی ہمایوں کبیرنے کچھ دنوں بعد ہی عام جنتا انین پارٹی (اے جے یوپی) کی تشکیل کی تھی۔ بعد میں ہمایوں کبیر نے اسدالدین اویسی کی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرلیا تھا۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ یہ ان کی تیسری مدت ہوگی، لیکن اس باروہ صدرکے ذریعہ نامزد رکن کے طورپرایوان میں داخل ہو رہے ہیں۔

آسام کے ایڈوکیٹ جنرل سیکیا نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا، "اس معاملے میں، آسام میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ وہ (پون کھیڑا) دہلی کے مستقل رہائشی ہیں۔ فی الحال، وہ حیدرآباد میں ہیں اورتلنگانہ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟"

میا خلیفہ نے آنسوبہاتے ہوئے امریکی حکومت پرشدید الزام عائد کرتے ہوئے اسے پاگل پن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں کئی دہائیوں سے نسل کشی ہورہی ہے، لیکن پچھلے تین چار سالوں میں یہ اوربھی خطرناک ہوگیا ہے۔

آسام کے انتخابی میدان میں اس باراہم مقابلہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اور کانگریس کی قیادت والے اتحاد کے درمیان ہے۔ بی جے پی اپنی اتحادی پارٹیوں (اے جی پی اور یوپی پی ایل) کے ساتھ مل کرسبھی سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے۔ وہیں کانگریس کے علاوہ بھی آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) اورمقامی پارٹیوں نے بھی چیلنج پیش کیا ہے۔ آزاد امیدواروں اورنئی علاقائی پارٹیوں نے کئی سیٹوں پرمقابلے کوسہ رخی بنا دیا ہے۔ حالانکہ اب تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی ہے۔

ایران نے جنگ بندی کے درمیان آبنائے ہرمز سے ہر دن صرف 15 جہازوں کے گزرنے کی شرط رکھی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین میں زبردست غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔

عازمین حج کی پروازوں سے پہلے انتظامات اورسہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے افسران کی طرف میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کے اراکین نے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ کل میں راجیہ سبھا رکن کا حلف لوں گے۔ بہت وقت تک وہاں (بہار میں) کام کیا۔ بیٹے نشانت کمار سے متعلق کہا کہ ان کے بارے میں ہمارے لیڈر بتائیں گے۔

 بنگلہ دیش کے گھریلو کرکٹروں کی تنخواہ میں زبردست اچھال آیا ہے۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین تمیم اقبال نے لیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے۔