Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


شیو سینا (یوبی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ پاکستان کو جنگ بندی کا کریڈٹ مل رہا ہے، یہ ہندوستان اور وزیراعظم نریندرمودی کے لئے بڑی شرمندگی کی بات ہے، ہم ہمیشہ پاکستان کوغریب ملک کہتے ہیں، جب پاکستان کی ثالثی کا معاملہ سامنے آیا تووزیرخارجہ ایس جے شنکرنے کہا تھا کہ یہ ایک 'دلال ملک' ہے اور ہم دلالی نہیں کرتے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی سے مغربی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہونے کی امید ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان نے ایران میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑنے کے لئے اپنے سفارت خانہ سے رابطہ کریں۔

بھونیشورمیں منعقدہ ایک تاریخی سنگ بنیاد تقریب کے دوران، اڈانی پورٹس اوراسپیشل اکنامک زون لمیٹیڈ (اے پی ایس ای زیڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹرکرن اڈانی نے اوڈیشہ کے صنعتی مستقبل کے لئے ایک بڑا وژن پیش کیا۔

امریکہ اورایران کے درمیان 28 فروری سے جاری جنگ رک گئی ہے۔ دونوں ملک سیزفائر پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس قدم سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی۔ ابنائے ہرمز سے اب جہاز بغیر روک ٹوک کے نکل سکیں گے۔ حالانکہ سیزفائر سے امریکہ میں بیٹھے ایک شخص کو صدمہ لگا ہے۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے رجنی کانت کی فلم 'جیلر-2' میں کیمیو کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ دراصل، وہ فی الحال اپنی پوری توجہ آنے والی فلم 'کنگ' پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آن اسکرین موجودگی سے متعلق ایکسکلوسیوٹی بنائے رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے 'کنگ' کی ریلیزسے پہلے وہ کسی بھی فلم میں نظر نہیں آنا چاہتے۔

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں ایڈیشن کے دوران آرسی بی اورایل ایس جی کے ساتھ ہوئے تنازعہ سے متعلق سن رائزرس حیدرآباد آرپار کے موڈ میں نظرآرہی ہے۔ ان دونوں مقابلوں میں ایس آرایچ کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سینئر ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے ایس آئی آر کے پورے عمل کی قانونی اورآئینی حیثیت پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے مقررہ اصول وضوابط اور شفافیت کے تقاضوں پرمکمل عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

منی پور کے امپھال میں یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے پھینکا گیا ایک بم موئرانگ ٹرونگلا اوبی میں ایک مکان پر گرا۔ دھماکہ میں ایک پانچ سالہ لڑکا اور 6 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا سفارت خانہ کو نشانہ بنایا گیا تھا؟ مقامی لوگوں کے مطابق، سفارت خانہ کم ازکم دوسال سے بند ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں تین افراد ہلاک اوردو پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے بحران کے درمیان، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے، جس میں مائیگرنٹ مزدوروں کے لئے 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل گیس سلینڈرکی یومیہ فراہمی کو دوگنا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔