Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مہاراشٹر کے بارامتی اسمبلی ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کا نام واپس لینے کے لئے کانگریس نے بڑی شرط رکھی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے خلاف وہ اپنی امیدوار واپس لینے کے لئے تبھی تیارہوگی جب اجیت پوار کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ 

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کے بیٹے امیت جوگی کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ امت جوگی کے خلاف یہ فیصلہ جگّی قتل سانحہ میں سنایا گیا ہے۔

 مہاراشٹر کی بارامتی سیٹ پرکانگریس نے امیدوارکے نام کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے آج ہی سنیترا پوار نے کانگریس کے ریاستی صدرسے فون پربات کی تھی اوراس سیٹ پر امیدوار نہ اتارنے کی گزارش کی تھی۔ وہیں اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکا اعلان ہونے کے بعد یہ سیٹ بلا مقابلہ نہیں رہنے والی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوخبردارکیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر معاہدے پرپہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا توحالات مزید خراب ہوں گے۔ ٹرمپ نے پہلے ہی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا ہے۔

اے آئی یوڈی ایف کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرموصولہ جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو تنظیمی ضابطے اور دستور کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جمعیۃ علماء ہند نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے اکابر کے طے کردہ اصولی موقف، آئینی اقدارکے تحفظ اور فرقہ وارانہ سیاست کی مخالفت کے موقف پرپوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے ۔

جنوبی انڈمان میں بین الاقوامی یوگا ڈے 2026 کی 78 روزہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد اورقبائلی گروپوں نے یوگا کیا۔

جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر، پروفیسر سلیم انجینئر نے مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پونڈیچری کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تناظرمیں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا آئینی حق کے ساتھ ایک اخلاقی فریضہ بھی ہے، اس لیے رائے دہندگان روزگار، تعلیم، صحت اورسماجی انصاف جیسے حقیقی مسائل کی بنیاد پرفیصلے کریں اورتفرقہ انگیزسیاست کومسترد کریں۔

این سی پی اجیت پوارکا گروپ اورمہایوتی بارامتی سیٹ پرضمنی الیکشن میں سنیترا پوارکے بلامقابلہ منتخب ہونے کے حق میں ہیں۔ وہیں این سی پی شرد پوار گروپ بھی اس خیال پرمتفق ہے، جس سے سیاسی حالات دلچسپ ہوگئے ہیں۔

رسم رونمائی تقریب میں سابق گورنرکلراج مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شالنی سنگھ کے والد اورسابق رایم پی برج بھوشن سنگھ، پدم شری سنیل جوگی اور معروف شاعر ڈاکٹرہری اوم پوارموجود رہے۔ تمام مہمانوں نے شالنی سنگھ کی کتاب اورشاعری کی ستائش کی۔

خاص بات یہ ہے کہ وظائف کے لئے مذہب کی کوئی قید نہیں ہے چنانچہ ہر سال ایک بڑی تعداد میں غیرمسلم طلبہ بھی اس کے لئے درخواستیں ارسال کرتے ہیں اوراگروہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں توان کا بھی انتخاب کسی تفریق کے بغیر وظائف کے لئے ہوتا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ 65 ایسے غیرمسلم بچوں کا انتخاب ہوا ہے جومیرٹ پرپورا اترتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند مذہب کی بنیاد پرکوئی کام نہیں کرتی بلکہ وہ جوکچھ کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے، اس کے پیچھے ایک ہی مقصد کارفرما ہے کہ غربت اورمالی پریشانی کی وجہ سے ذہین بچے کسی رکاوٹ کے بغیراپنا تعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔