Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھا ہے کہ اپنے ووٹوں کی حفاظت کا سب کو اختیارہے، یہ تب اور بھی زیادہ ہے جب عدالت کے ذریعہ لگائے گئے کیمروں کے سامنے ہی دھاندلی کرنے کی ہمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایسے حادثات کو فوراً روکے جانے اور انتظامی طور پر بند کئے گئے لوگوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج سے پہلے تمام ایگزٹ پول سامنے آگئے ہیں۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں نے انڈیا بلاک کے ساتھ کھیل کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بھیجی گئی خفیہ سفارتی کیبل (سائیفر) لیک کرنے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کی خصوصی عدالت نے انہیں مجرم قراردیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم کے ایک ویڈیو پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ الزام ہے کہ بابراعظم نے پاکستانی وکٹ کیپراعظم خان کی باڈی شیمنگ کی۔ بابراعظم پرالزام ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا کہا۔ حالانکہ ان کے فیس کا دعویٰ الگ ہے۔

کرائم برانچ نے 20 مئی کو ریو پارٹی پر چھاپہ ماری کی تھی۔ رات 2 بجے تک چلنے والا یہ پروگرام برتھ ڈے پارٹی کی آڑ میں منعقد کی جا رہی تھی۔ بنگلورو پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈویژن نے چھاپہ ماری کی تھی، جس میں کئی لوگ شامل تھے۔ پولیس نے موقع سے 73 مردوں اور 30 خواتین کو حراست میں لیا تھا۔

نتیش کمارکو نتائج کے بعد وزیراعظم مودی، امت شاہ اورجے پی نڈا سے ملاقات کے بعد 5 جون کو پٹنہ لوٹنا تھا۔ پیرکو وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس کے بعد اچانک ان کا پروگرام بدل گیا اور اب وہ آج ہی پٹنہ لوٹ رہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آگئے ہیں۔ بیشترایگزٹ پول میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ اپوزیشن انڈیا الائنس نے ایگزٹ پول کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کررہا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بارہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پرایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آگئے ہیں۔ اس میں بیشتر نے ایک بار پھر سے مودی حکومت کی واپسی کا اندازہ لگایا ہے۔