پاکستانی کپتان بابر اعظم۔ (Image Source: Twitter)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ بابراعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پریکٹس کے دوران کچھ ایسا کہتے ہوئے نظرآرہے ہیں جس کے بعد انہیں لوگ ٹرول کر رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی اعظم خان کو گینڈا کہا۔ حالانکہ جو ویڈیوسوشل میڈیا پرپوسٹ ہوا ہے، اس میں یہ ٹھیک طرح سے واضح ںہیں ہو پا رہا ہے کہ بابراعظم نے گینڈا لفظ کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔
بابراعظم کے فینس کا دعویٰ مختلف
بابراعظم کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے فینس پاکستانی کپتان کے بچاؤ میں آگئے ہیں۔ بابراعظم کے فینس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا نہیں کہا ہے۔ بلکہ انہوں نے پنجابی میں اعظم خان کو کہا ہے کہ “تیرا کیندا نی سیدھا ہویا”۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیرا کیسے سیدھا نہیں ہوا۔ حالانکہ ویڈیو میں آواز پوری طرح سے صاف نہیں ہونے کی وجہ سے بابراعظم کے مخالفین انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔
اعظم کا وزن ہے کافی زیادہ
واضح رہے کہ اعظم خان کا وزن کافی زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے سلیکشن پر اکثر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ہوئی ٹی-20 سیزن میں اعظم خان نے وکٹ کیپنگ میں کافی غلطی کی تھی، جس کے بعد ایک بار پھر یہی سوال اٹھا تھا کہ اس کھلاڑی کا وزن زیادہ ہے۔
پاکستان نے شروع کی پریکٹس
آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں ہارکے بعد پاکستانی ٹیم ڈلاس پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ہے، جس کے لئے بابراعظم اینڈ کمپنی نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ پاکستان کو ڈلاس کے بعد نیویارک آنا ہے اورپھر وہ 9 جون کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔