Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ایک فلاحی ریاست کا تصورپیش کرتا ہے، جس میں تمام شہریوں کی بھلائی کی ضمانت دی گئی ہے۔ ہمارے آئین کے اہداف میں سماجی انصاف اورعوام میں مضبوط بھائی چارے کو فروغ دینے کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

انجینئر رشید غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت تہاڑجیل میں بند ہیں اوراس لوک سبھا الیکشن میں جموں و کشمیرکی بارہمولہ سیٹ سے جیت گئے ہیں۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ پارٹی کو37 سیٹوں پرجیت ملی ہے۔

Kairana Eleection Result 2024: اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پربی جے پی کی ہارہوئی ہے۔ یہاں پرسماجوادی پارٹی کی اقرا حسن چودھری نے بی جے پی کے پردیپ کمارکوتقریباً 70 ہزارووٹوں سے ہرایا ہے۔ اقرا حسن نے اس جیت کے ساتھ ہی ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادواپنی لوک سبھا رکنیت برقراررکھیں گے۔ اکھلیش یادو کے کرہل سے استعفیٰ دینے کے بعد اس سیٹ سے کون الیکشن لڑے گا، ابھی اس پرآخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 9 جون کو نیویارک کے نیسو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے اسی میدان پرٹیم انڈیا ایک میچ اورکھیلے گی، جبکہ کچھ دیگرمیچ بھی کھیلے جاچکے ہوں گے۔ ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں اورآگے کھیلے جانے والے میچوں میں بھی ایک بات پرسب سے زیادہ تبادلہ خیال ہونا ہے اور وہ اس میدان کی صورتحال ہے۔

لوک سبھا الیکشن میں اب تک بی جے پی کے واحد مسلم امیدوار عبدالسلام ہیں، جنہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار محمد بشیرنے 5 لاکھ ووٹوں سے ہرایا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جن لوگوں نے آخری وقت میں پارٹی بدلی تھی، ان کے لئے یہ الیکشن بری خبرلے کرآیا۔ پارٹی بدلنے والے اکثرلیڈران کوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو نے میٹنگ میں حمایتی خط سونپ دیا ہے۔ ایسے میں اب یہ ممکن ہے کہ این ڈی اے کے لیڈران حکومت بنانے کا دعویٰ آج پیش کریں۔