Bharat Express

T20 World Cup 2024: ہندوستان-پاکستان میچ کی ہوئی اس انگریز کو ٹینشن، کھلاڑیوں کو دی یہ بڑی ہدایت

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 9 جون کو نیویارک کے نیسو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے اسی میدان پرٹیم انڈیا ایک میچ اورکھیلے گی، جبکہ کچھ دیگرمیچ بھی کھیلے جاچکے ہوں گے۔ ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں اورآگے کھیلے جانے والے میچوں میں بھی ایک بات پرسب سے زیادہ تبادلہ خیال ہونا ہے اور وہ اس میدان کی صورتحال ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول جاری، جانئے کب کھیلا جائے گا بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ؟

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغازہوگیا ہے اورٹیم انڈیا بھی اب ایکشن میں آنے والی ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف اس کا پہلا میچ بدھ 5 جون کو نیویارک کے نیسو کاؤنٹی اسٹیدیم میں ہونا ہے۔ اسی اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا اپنے دو اور میچ کھیلے گی، جس میں سب سے اہم مقابلہ پاکستان کے خلاف ہونا ہے۔ 9 جون کو ہونے والے ہندوستان-پاکستان کے بڑے مقابلے سے متعلق جوش اور بے قراری کافی زیادہ ہے۔ اب دونوں ممالک کے فینس کا تو سمجھ آتا ہے، لیکن غیرملکی بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اوران میں سے ہی ایک ہیں انگلینڈ کے سابق عظیم بلے باز کیون پیٹرسن، جنہوں نے اس میچ سے پہلے کھلاڑیوں کے لئے سخت ہدایت جاری کی ہے۔

نیویارک میں پہلی بارانٹرنیشنل کرکٹ کھیلا جا رہا ہے اور اس کے لئے خاص طور پر نیسو کاؤنٹی میں غیرمستقل اسٹیڈیم میں تیارکیا گیا ہے۔ اس وجہ سے پہلے سے ہی یہ اسٹیڈیم سرخیوں میں رہا ہے۔ ایک وجہ تو دنیا کے اس حصے میں کرکٹ اسٹیڈیم کا تیارہونا ہے اوردوسرا اس میدان کی پچ اور آؤٹ فیلڈ، جو کافی سرخیوں میں ہے۔ اس میدان پرابھی تک کچھ وارم اپ میچوں کے علاوہ جنوبی افریقہ-سری لنکا کا مقابلہ کھیلا گیا ہے، جبکہ ہندوستان-پاکستان میچ سے پہلے بھی کچھ اورمقابلے کھیلے جاچکے ہوں گے۔

پیٹرسن کی سب کو ہدایت

ان سبھی مقابلوں میں میدان کی صورتحال سے متعلق کافی بات ہوئی ہے اور بڑے مقابلے سے پہلے کیون پیٹرسن نے بھی اس پر بڑی بات کہی ہے۔ ہندوستان-پاکستان کو دھیان میں رکھتے ہوئے پیٹرسن نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا اور کہا کہ اس اسٹیڈیم کی پچ پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ اتنا ہی نہیں، کیون پیٹرسن نے اس اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ پر بھی سوال کھڑے کئے، جو کھلاڑیوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ فیلڈنگ کے دوران کئی کھلاڑیوں کے سلائیڈ کرنے پر گھٹنے پھنسنے کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ فیلڈرس کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیں گے۔ سابق انگلش بلے باز نے امید ظاہرکی کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے کو بالکل بہترین بنانے کے لئے سبھی لوگ ان دونوں موضوعات کو حل کرنے کے لئے سخت محنت کررہے ہوں گے۔