Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


عام انتخابات کے آخری مرحلے میں مغربی بنگال کے جنوب 24 پرگنہ کے کلتلی میں اچانک برہم ہوئی بھیڑنے ووٹنگ سینٹرسے ای وی ایم اٹھاکر تالاب میں پھینک دیا۔

یوپی کے مرزا پور میں ساتویں مرحلے کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے لئے الیکشن افسر پہنچ رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں شدید گرمی کی وجہ سے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی طبیعت خراب ہوگئی، جس میں 6 کی موت ہوگئی۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 29 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑا جبکہ کانگریس نے یہاں 27 سیٹوں پرقسمت آزمائی۔ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک ماہ پہلے کرناٹک کے ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا، مبینہ فحش ویڈیوسامنے آنے کے بعد ملک چھوڑکرچلے گئےتھے۔ الزامات کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے پرجول ریونّا کوبنگلورپہنچنے پرحراست میں لے لیا تھا۔

پٹرول پمپ ملازم سے مارپیٹ کرنے کے معاملے میں نوئیڈا کورٹ نے امانت اللہ خان کے خلاف قرقی کے احکامات دیئے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے امانت اللہ خان اوران کا بیٹا انس فرار چل رہے ہیں۔

افضال انصاری اور منوج سنہا کے قریبی پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے، لیکن بی ایس پی نے امیش سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، لیکن مقابلہ دو ہی امیدواروں کے بیچ نظرآرہا ہے، لیکن مختار انصاری کا ذکرابھی بھی ہو رہا ہے۔

بالی ووڈ سیلبس اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر”All Eyes On Rafah“ کا پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ وہیں ایکس پر#BoycottBollywood ٹرینڈ کرنے لگا، جس کے بعد پوجا بھٹ نے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ہرشت رانا نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے آئی پی ایل 2024 میں شاندارگیند بازی کی۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبرپررہے۔

جے ڈی ایس سے معطل لیڈر پرجول ریونّا نے 30 مئی کوایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ وہ جلد ہی قانونی عمل میں شامل ہوں گے۔

جموں وکشمیر جارہی مسافروں سے بھری بس نیشنل ہائی وے سے اترکر ایک کھائی میں گرگئی ہے۔ جائے حادثہ پر بچاؤ مہم جاری ہے۔ پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئی ہیں۔ پولیس اورلوگ کھائی میں اترے ہوئے ہیں۔