Bharat Express

Prajwal Revanna Case: کیا منسوخ ہوگا پرجول ریونّا کا پاسپورٹ؟ وزارت خارجہ کا بڑا بیان آیا سامنے

جے ڈی ایس سے معطل لیڈر پرجول ریونّا نے 30 مئی کوایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ وہ جلد ہی قانونی عمل میں شامل ہوں گے۔

پرجول ریونا

جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی ایس) سے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے معاملوں میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال نے کہا، “وزارت خارجہ نے پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لئے پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے التزامات کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔ پاسپورٹ ہولڈرکو23 مئی کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ہمارے نوٹس کا جواب دینے کے لئے 10 دنوں کا وقت دیا گیا تھا۔ ہم جواب کا انتظارکر رہے ہیں اورضوابط کے مطابق آگے کی کارروائی کریں گے۔”

31 مئی کو ملک واپسی کا کیا تھا وعدہ

وہیں، کرناٹک کے وزیرداخلہ جی پرمیشورنے کہا کہ کئی خواتین کے جنسی استحصال کے الزام کا سامنا کر رہے جنتا دل (ایس) کے معطل لیڈر پرجول ریونّا اگر 31 مئی تک ملک نہیں لوٹتے ہیں تو ان کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے جیسی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرجول ریونّا آتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا اورقانونی عمل شروع کی جائے گی۔ پرجول ریونّا نے ایک ویڈیوبیان جاری کرکے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 31 مئی کوان کے خلاف معاملوں کی جانچ کررہی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوں گے۔