Bharat Express DD Free Dish

Prajwal Revanna Case

پرجول ریونّا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔ یہ مقدمہ ان چار الگ الگ ریپ کیسز میں سے ایک ہے، جن میں ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پرجول ریونا کی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریکارڈ کرنے کے مبینہ ویڈیوز سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد پرجول ملک سے فرار ہو گیا۔ وہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی کی عوامی اپیل کے بعد واپس آیا۔ ریونا کو بنگلورو پولیس نے 31 مئی 2024 کو واپسی پر گرفتار کیا تھا۔

ریونا پر28 اپریل سے 10 جون 2024 کے درمیان 4 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ یہ مقدمات ضلع ہاسن کے ہولینراسی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے۔ سائبر کرائم کے 2 مقدمات میں سے ایک سی آئی ڈی کے تحت سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

شیوکمار نے شکایت میں کہا ہے کہ سورج ریونا کے خلاف پیسے بٹورنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے دھمکی دی تھی کہ اگر سورج ریونا نے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کیے تو وہ جنسی استحصال کا مقدمہ درج کرائے گا۔

پرجول ریونّا کے بعد ان کے بھائی سورج ریونّا پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگا ہے۔ سورج ریونا نے خود ایک شخص کے خلاف جھوٹا معاملہ درج کرانے کی  شکایت درج کرائی ہے، جس کے مطابق 2 کروڑ روپئے کے لئے چیتن نامی شخص انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔

ایک ماہ پہلے کرناٹک کے ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا، مبینہ فحش ویڈیوسامنے آنے کے بعد ملک چھوڑکرچلے گئےتھے۔ الزامات کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے پرجول ریونّا کوبنگلورپہنچنے پرحراست میں لے لیا تھا۔

ہاسن سے الیکشن لڑ رہے پرجول ریونا نے اس ہفتے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ اس میں اس نے کہا تھا کہ وہ جمعہ یعنی 31 مئی کو صبح 10 بجے خود کو ایس آئی ٹی کے حوالے کر دیں گے۔

جے ڈی ایس سے معطل لیڈر پرجول ریونّا نے 30 مئی کوایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ وہ جلد ہی قانونی عمل میں شامل ہوں گے۔

پرجول ریوانا نے 27 مئی کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 31 مئی کو وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے ایک بار فحش ویڈیو سکینڈل کو اپنے خلاف سیاسی سازش قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی وہ بیرون ملک روانہ ہوئے

حال ہی میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پرجول ریوانا کے سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔