Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
بنگلہ دیش نے صرف پانچ دنوں میں پاکستان کو کیا شرمسار، ونڈے سیریز میں کامیابی، پاکستانی ٹیم کا کیا ہوگا حشر
بنگلہ دیش نے سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹ سے بڑی جیت درج کی تھی، تو دوسرے میچ میں پاکستان نے 128 رنوں سے بازی ماری تھی۔ ابتدائی دونوں میچ یکطرفہ رہنے کے بعد تیسرے میچ میں زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی۔
مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کا ایکشن جاری، ڈی جی پی سمیت 4 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کل ہٹائے گئے تھے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری
مغربی بنگال میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کافی سرگرم ہے۔ منصفانہ الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے بعد 4 سینئر پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کل اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی بنگال میں الیکشن پُرامن ہوں گے۔
Rajya Sabha Election 2026: راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے تین ریاستوں میں زبردست سیاسی ہلچل، این ڈی اے اورانڈیا الائنس میں ہوگی زبردست ٹکر، شام تک ہوگا نتائج کا اعلان
ایک طرف جہاں لوک سبھا کی مدت 5 سال کی ہوتی ہے اور اسے تحلیل بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ راجیہ سبھا ایک مستقل ایوان ہے، لہٰذا یہ کبھی کام کرنا بند نہیں کرتا ہے۔ راجیہ سبھا کے ہرایک رکن کی مدت 6 سال کی ہوتی ہے، لیکن سبھی اراکین کی مدت ایک ہی وقت پرشروع یا ختم نہیں ہوتی ہے۔
Israel-Iran War: ڈرون دھماکہ سے دبئی میں ہنگامہ، سیکورٹی کی وجہ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پوری طرح سے بند، یہاں جانئے تفصیل
اسرائیل-ایران جنگ کا اثراب دبئی تک پہنچ گیا ہے۔ حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون گرنے سے فیول ٹینک میں دھماکہ ہوا، جس سے آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرایئرپورٹ پرپروازیں عارضی طورپرمعطل کردی گئیں۔
Odisha Hospital Fire: اڈیشہ کے کٹک میڈیکل کالج میں خطرناک آتشزدگی، 10 مریضوں کی موت، وزیراعلیٰ نے دیا جانچ کا حکم
اڈیشہ کے کٹک واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں خطرناک آگ لگنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ اس دردناک حادثے میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرسامنے آئی ہے۔
مشہور اداکارہ مدھو ملہوترا نے دنیا سے رخصت، ’رشتہ کاغذکا‘، ’قرض‘ اور’ہیرو‘ جیسی فلموں میں کیا تھا کام
مشہور اداکارہ مدھو ملہوترا کا انتقال ہوگیا ہے۔ عظیم اداکارہ کے انتقال کی خبر سے انڈسٹری میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ اداکارہ کے انتقال پرہرکوئی غم کا اظہارکررہا ہے۔
BCCI Naman Awards 2026: شبھمن گل کو ملا سب سے بڑا ایوارڈ، بی سی سی آئی نے کر دیا اعلان، وراٹ کوہلی اور بمراہ کو کچھ نہیں
شبھمن گل کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے ٹھیک پہلے ٹی-20 ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ خراب فارم کے سبب انہیں باہرکیا گیا تھا اور وہ سال 2025 کی شروعات سے ہی ٹی-20 میں مسلسل بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کی ادائیگی انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہرہونے کے طورپر کرنا پڑا۔
ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن مقدس کی خاص نمائش کا اہتمام، قرآن کے 35 نایاب اور سائنسی طورپر محفوظ قلمی نسخے نمائش میں رکھے گئے
نمائش میں پندرہویں صدی سے لے کربیسویں صدی کے اوائل تک کے 35 نادر اور سائنسی طورپر محفوظ قرآنی نسخے پیش کئے گئے، جومتنوع اسلامی خطاطی کی روایات اورفنی جمالیات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ساتویں سے چودہویں صدی تک قرآنی خطاطی کے ارتقا کی کہانی بیان کرنے والے کیوریٹڈ پوسٹرز کا ایک سلسلہ بھی نمائش میں رکھا گیا، جو زائرین کو قرآنی رسم الخط کے اسلوب کی تاریخی ترقی کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرتا ہے۔
افطار پارٹی اورعید ملن تقریب سے نوین پٹنائک نے بنائی دوری، جانئے بی جے ڈی نے کیوں لیا یہ بڑا فیصلہ؟
اڈیشہ کی اپوزیشن پارٹی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے سالانہ افطار پارٹی اور عید ملن تقریب کا انعقاد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ہزاروں بے قصور لوگوں کی جان جانے اورکئی دیگرکی زخمی یا بے گھرہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
Dr Syed Mubeen Zahra nominated member of Rampur Raza Library: مشہور ماہر تاریخ ڈاکٹر سید مبین زہرا رامپور رضا لائبریری کی اشاعتی مشاورتی کمیٹی کی رکن نامزد
رامپوررضا لائبریری اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹرپشکر مشرا نے خط میں کہا کہ ڈاکٹر سید مبین زہرا کی شاندار علمی حیثیت، وسیع تجربہ اورگہری تعلیمی بصیرت سے رامپور رضا لائبریری بلا شبہ بے حد مستفید ہوگی۔ ان کی دور اندیشی اور مہارت لائبریری کی اشاعتی سرگرمیوں میں اہم رہنمائی فراہم کرے گی۔





