Bharat Express

مرزا پور میں الیکشن ڈیوٹی میں گئے 23 ہوم گارڈ جوانوں کی خطرناک گرمی سے طبیعت خراب، 6 ہلاک

یوپی کے مرزا پور میں ساتویں مرحلے کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے لئے الیکشن افسر پہنچ رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں شدید گرمی کی وجہ سے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی طبیعت خراب ہوگئی، جس میں 6 کی موت ہوگئی۔

مرزا پور میں 23 ہوم گارڈ جوانوں کی طبیعت بگڑگئی۔

اترپردیش کے مرزا پور میں لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے کو پورا کرانے کے لئے الیکشن ڈیوٹی پرگئے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی خطرناک گرمی سے طبیعت بگڑگئی۔ سبھی جوانوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا، جس میں 6 کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں 2 جوانوں کی حالت ابھی بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب ان جوانوں کوعلاج کے لئے لایا گیا تھا، اس وقت سبھی کو تیز بخارتھا اور بلڈ پریشربھی بڑھا ہوا تھا۔ خدشہ ہے کہ ان جوانوں کی موت خطرناک گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

میڈیکل کالج پرنسپل آربی لال نے بتایا کہ کل 23 جوانوں کو لایا گیا تھا۔ ان میں سے 6 جوانوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ 2 جوانوں کی حالت ابھی بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب جوانوں کو اسپتال میں لایا گیا تھا، اس وقت سبھی کو بہت تیز بخارتھا، سبھی کا بی پی بڑھا ہوا تھا اور سبھی کے شوگرلیول بھی ہائی تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو برین اسٹروک کی پریشانی کے علامات دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک ایک کرکے گرنے لگے جوان

لوک سبھا الیکشن کے لئے ہفتہ کے روزیعنی یکم جون کو آخری مرحلے کی ووٹنگ کی جانی ہے، اس میں مرزا پور میں بھی ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ الیکشن  کے لئے الگ الگ علاقوں سے انتخابی ڈیوٹی پرملازم لوک سبھا کے الگ الگ مقامات پر بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی درمیان مرزا پور کے پولیٹکنک گراؤنڈ سے پولنگ پارٹی روانہ ہو رہی تھی کہ تبھی اچانک الیکشن ڈیوٹی میں تعینات ہوم گارڈ کے جوان ایک ایک کرکے گرنے لگے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد ہوم گارڈ جوانوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہیں ہوم گارڈ کے جوانوں کی موت کی خبر کے بعد چیف الیکشن افسر نے حکم دیا ہے کہ ریاست کے جن اضلاع میں ہفتہ کو ووٹنگ کی جانی ہے، ان میں اگرکسی الیکشن افسر کی موت ہوئی ہے تو اس کی جانکاری سیدھے الیکشن افسر کو بھیجی جائے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read