Bharat Express

Heat Wave

مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی مدھیہ پردیش، گنگا مغربی بنگال، اڈیشہ، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش میں گرمی کی لہر متوقع ہے۔

یوپی کے مرزا پور میں ساتویں مرحلے کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے لئے الیکشن افسر پہنچ رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں شدید گرمی کی وجہ سے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی طبیعت خراب ہوگئی، جس میں 6 کی موت ہوگئی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جون میں ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور گجرات کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ راجستھان کا پھلودی لگاتار دوسرے دن ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی میں بھی گرمی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اتوار سے دہلی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کے لیے گرمی کی لہر کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق شام 7:30 بجے تک، نجف گڑھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ اس سے پہلے 30 اپریل کو گنگا مغربی بنگال کے علاقے کالائی کنڈا میں 47.2 ڈگری سیلسیس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم موہاپاترا نے کہا، " ہندوستان کا محکمہ موسمیات موسمی سطح پر پیشین گوئیاں جاری کرتا ہے اور موسمیاتی پیشن گوئی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے ہم نے پیش گوئی کی ہے کہ مئی میں درجہ حرارت کیسا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اپریل میں ملک کے مختلف حصوں میں چار سے آٹھ دن تک گرمی کی لہر کا امکان ہے اور عام طور پر ایک سے تین دن ہیٹ ویو کے دن ہوتے ہیں۔

RWFC دہلی نے جمعرات، 18 اپریل کو قومی دارالحکومت میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ 19 اپریل کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

وزیر اعظم نے پورے حکومتی نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر حکومت کے تمام بازو اور مختلف وزارتوں کو اس پر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔