مغربی بنگال میں مشتعل ہجوم نے ای وی ایم کو تالاب میں پھینک دیا۔
West Bengal Violence: لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے میں مغربی بنگال کے جنوب 24 پرگنہ کے کلتلی میں اچانک بھیڑ مشتعل ہوگئی۔ مشتعل بھیڑ ووٹنگ سینٹرمیں گھس گئی اورایک ای وی ایم کو اٹھا کرپاس کے تالاب میں پھینک دیا، جس سے ووٹنگ کا عمل رک گیا۔ یہ تب ہوا جب کچھ ووٹنگ سینٹر پرلوگوں کوپولنگ بوتھ میں جانے سے روک دیا گیا۔
اس بائیکاٹ کو دیکھ کرمقامی لوگوں میں ناراضگی پیدا ہوگئی اوروہ زبردستی ووٹنگ مراکزمیں گھس گئے۔ انہوں نے ووٹرویریفائیڈ پیپرآڈٹ ٹرول سے لیس ای وی ایم کو زبردستی لے جا کرتالاب میں پھینک دیا۔ اس کا ویڈیوسوشل میڈیا پرجم کروائرل ہو رہا ہے۔
جادو پورمیں بھی پُرتشدد ہنگامہ
وہیں، جادوپورلوک سبھا علاقے کے بھانگرکے ستولیا علاقے میں بھی کشیدگی بڑھنے کی خبرسامنے آئی۔ آج صبح انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) اورسی پی آئی (ایم) کے کارکنان پرحملے کے الزام لگنے کے بعد یہاں تشدد میں اضافہ ہوگیا۔ جانکاری کے مطابق، اس تشدد میں آئی ایس ایف کے کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں دیسی بم پائے جانے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
دلائے گئے نئے ای وی ایم
چیف الیکٹورل آفیسر(مغربی بنگال) وینٹ پرمعلومات دیتے ہوئے۔ 1 سی یو، 1 بی یو، 2 وی وی پیٹ مشینیں تالاب میں پھینک دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ افسرنے ایف آئی آردرج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ باقی تمام 6 ووٹنگ مراکز پربغیر کسی رکاوٹ کے ووٹنگ کی جا رہی ہے اورسیکٹرآفیسرکونئے دستاویزات اورای وی ایم فراہم کئے گئے۔
Democracy is burning in West Bengal under @MamataOfficial’s rule:
– Jadavpur’s Bhangar rocked by bombs
– Irate villagers in Joynagar’s Kulti thrown EVM and VVPAT in a pond due to TMC goons blocking votes
– Diamond Harbour in chaos: Mamata’s nephew Abhishek Banerjee’s seat… pic.twitter.com/syBeQmBhmj— BJPShanthikumar (Modi ka Parivar) (@BJPShanthikumar) June 1, 2024
بنگال میں 9 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
عام انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بنگال کی 9 سیٹوں پرسخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہیں۔ ان 9 سیٹوں میں بشیرہاٹ، جے نگر، ڈائمنڈ ہاربر، جادو پور، دمدم، بارا سات، کولکاتا جنوب اورکولکاتا شمالی سیٹ شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔