Bharat Express

Lok Sabha Elections Result 2024: این ڈی اے یا انڈیا الائنس کی بنے گی حکومت؟ انڈیا الائنس اور این ڈی اے میں زبردست ٹکر

لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے ابتدائی رجحان میں انڈیا الائنس نے بڑی سبقت حاصل کرلی ہے اور این ڈی اے سے آگے چل رہی ہے۔

Lok Sabha Result 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ابتدائی رجحان میں این ڈی اے کافی آگے چل رہی ہے۔ ملک کی 543 لوک سبھا سیٹوں پرسات مرحلوں میں ووٹنگ یکم جون کو ختم ہوئی ہے۔ آج ہو رہی ووٹوں کی گنتی میں 8,360  امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ 543 سیٹوں کے ابتدائی رجحان سامنے آگئے ہیں، جس میں انڈیا الائنس اور این ڈی اے دونوں میں زبردست ٹک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 239 سیٹوں پراین ڈی اے کے امیدوار آگے ہیں جبکہ 255 سیٹوں پرانڈیا الائنس کے امیدوارآگے چل رہے ہیں۔ اس طرح سے اگر دیکھا جائے توانڈیا الائنس بڑی سبقت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کی جگہ پرگرمی سے بچاؤکے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پرپینے کے پانی کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے مختلف مقامات پرپانی کا بھی انتظام کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، ووٹوں کی گنتی سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گنتی کے مقام پرانتظامات کے حوالے سے افسران کی ذمہ داریاں طے کردی گئی ہیں۔ ووٹوں کی پرامن، منصفانہ اورشفاف گنتی کے لیے تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن سے متعلق تمام ایجنسیوں اور نیوز چینلس کی طرف سے جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار سے متعلق برسراقتدارپارٹی کے کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ یہ ایگزٹ پول درست ثابت ہوگا، وہیں کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ آج نتائج آنے کے بعد این ڈی اے کی سیٹیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وہیں، دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار غلط ثابت ہوں گے اور انڈیا الائنس 295 سے زیادہ سیٹیں جیت کرحکومت بنائے گی۔

کانگریس نے ووٹوں کی گنتی کے دن ممکنہ بدعنوانی سے متعلق دو ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے کارکنان کواحکامات دیئے ہیں کہ سبھی کو محتاط رہنا ہے اوراگران کو کوئی دھاندلی نظرآتی ہے تو وہ اس کا ویڈیو بناکرہیلپ لائن نمبرپر بھیجیں۔ اس سے متعلق ایک بڑی لیگل ٹیم بھی سیٹ اپ کی گئی ہے۔