Election Commission Supreme Court: ایس آئی آر پر اٹھتے سوالات کے درمیان الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، گیانیش کمار پر اکیلے فیصلے لینے کے الزامات مسترد
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں احکامات تمام ارکان کی رضامندی سے جاری کیے گئے تھے۔ فارم 6 میں ترمیم کے الزامات پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ فائل پر کسی افسر کا تبصرہ یا مشورہ کمیشن کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا۔
Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش
ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں کا جواب دے رہا ہے۔ کمیشن نے ووٹر لسٹ سے متعلق کئی قواعد میں تبدیلی کی ہے، غلطیوں کو تسلیم کیا ہے اور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ووٹروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
Supreme Court Issues Notice: مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ تنازع پر سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس، 33 فیصد نام ہٹائے جانے کے معاملے میں جواب طلب
مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام ہٹائے جانے کے الزامات پر سپریم کورٹ نے مرکزی الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیہ باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے یہ نوٹس جاری کیا۔
EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی مختصر نظرثانی کا اعلان، 4 جنوری 2027 کو جاری ہوگی حتمی فہرست۔
UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو تین ماہ کے اندر انتخابی عمل مکمل کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ انتخابات ہونے تک موجودہ گرام پردھان بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
Amit Shah Ballot Paper Remark: وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر متحد نظر آیا این ڈی اے، اپوزیشن پر نشانہ، کہا- بیلٹ پیپر ہو یا ای وی ایم، کانگریس ہارے گی
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے ووٹنگ ہونے کے باوجود کانگریس ہار گئی، بہار اور جھارکھنڈ کے این ڈی اے لیڈروں نے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ لیڈروں نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی جیت اور ہار کا فیصلہ ووٹنگ کے طریقے سے نہیں، بلکہ عوام کے اعتماد اور کام کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
Russia Duma Elections 2026: روس کی پارلیمنٹ کے لیے ووٹنگ شروع، مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں بھی ڈالے جا رہے ووٹ، جانیے کیوں خاص ہے یہ انتخاب؟
روس میں 18 سے 20 ستمبر تک اسٹیٹ ڈوما یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے آغاز کے بعد یہ روس کا پہلا پارلیمانی انتخاب ہے۔ اس بار مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں بھی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے، جس نے انتخابات کو روس-یوکرین جنگ اور علاقائی تنازع سے براہِ راست جوڑ دیا ہے۔
Announcement of by-elections: پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 6 اکتوبر کو ووٹنگ، 9 کو آئیں گے نتائج
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ امیدوار 16 ستمبر تک اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کر سکیں گے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال 17 ستمبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 19 ستمبر تک اپنی امیدواری واپس لے سکیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ان تمام حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہونے کی توقع ہے۔
Home Minister Amit Shah: تریپورہ میں ولیج کمیٹی انتخابات کی گہماگہمی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مانک ساہا کی اہم ملاقات
ولیج کمیٹی انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کہ تقریباً 10 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر ٹی ٹی اے اے ڈی سی علاقوں میں گرام پنچایتوں کی طرز پر کام کرنے والی 587 ولیج کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 2,634 انتخابی حلقوں کی 4,597 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوگا۔
West Bengal SIR:مغربی بنگالSIR،کیا بنگال میں ہوسکتا ہے دوبارہ الیکشن؟SIRمیں کاٹے گئے90فیصد نام درست،31سیٹوں پربراہِ راست اثر
بنگال میں SIR کے38لاکھ معاملات ہیں۔ ان میں سے83 ہزار معاملات میں فیصلہ آ چکا ہے۔90 فیصد کیسز میں نام کاٹنے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یعنی 90 فیصد نام درست ہیں۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بنگال میں دوبارہ الیکشن ہوں گے؟





