Bharat Express

Madhya Pradesh Lok Sabha Election Result 2024: راج گڑھ سیٹ پر بڑا ہنگامہ، جانئے دگوجے سنگھ نے کیوں رکوائی ووٹوں کی گنتی؟

راج گڑھ سیٹ سے کانگریس امیدواردگ وجے سنگھ نے اعتراض ظاہرکرتے ہوئے سارنگ پوراسمبلی حلقہ کی کچھ جگہ ووٹوں کی گنتی رکوا دی ہے۔

مدھیہ پردیش کی راج گڑھ سیٹ پر دگ وجے سنگھ نے ووٹوں کی گنتی رکوائی۔ (فائل فوٹو)

Madhya Pradesh Lok Sabha Election Result 2024: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ریاست کی سبھی 29 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ ریاست میں ووٹوں کی گنتی کے درمیان بڑی خبر سامنے آئی ہے، یہاں راج گڑھ سیٹ سے کانگریس امیدواراورسابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے علاقے کی کچھ مقامات پر ووٹوں کی گنتی رکوا دی ہے۔ دگوجے سنگھ نے سارنگ پوراسمبلی حلقہ کی کچھ جگہ کی ووٹنگ رکوائی ہے۔

کیوں رکوائی گئی ووٹوں کی گنتی؟

ووٹوں کی گنتی کے پہلے راؤنڈ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کہیں کانگریس آگے ہے تو کہیں پیچھے ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سارنگ پوراسمبلی حلقہ کی کچھ جگہ ووٹوں کی گنتی رکوائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیل میچ نہیں ہونے کے سبب انہوں نے اعتراض ظاہرکیا، جس کے بعد سارنگ پور اسمبلی حلقہ کے دوجگہ پرووٹوں کی گنتی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

اپنے ہی گڑھ چاچوڑا سے پیچھے چل رہے ہیں دگ وجے سنگھ

اس کے ساتھ، دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ابھی روڈ مل ناگرکو اتنی لیڈ نہیں ملی ہے، جتنی 2019 میں ملی تھی۔ شام تک کا انتظارکرنا ہوگا۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 10 سے 11 سیٹیں کانگریس جیتے گی۔ واضح رہے کہ دگ وجے سنگھ 15000  سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ دگ وجے سنگھ اپنے ہی گڑھ چاچوڑا سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Also Read