Union Agriculture Minister Shivraj Singh Chouhan: یہ تو ظلم کی انتہا ہے، اپنی ہی حکومت کی کارروائی پر برہم ہوئے شیوراج سنگھ چوہان، متاثرین کے احتجاج کی کھلی حمایت کی
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات کرکے کوسمی گاؤں کے حالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس پورے معاملے پر وزیر اعلیٰ موہن یادو سے ملاقات کریں گے اور لاپروائی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔
Home Minister Amit Shah: نکسلواد ختم، اب نشہ سے پاک بھارت کا ہدف، وزیر داخلہ امت شاہ نے بھوپال میں مدھیہ پردیش کے لیے رکھا بڑا ٹارگٹ
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو نشہ سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا، مدھیہ پردیش کے عوام سے 31 دسمبر 2029 تک ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم کرنے کی اپیل-
ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ
امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش کو مکمل طور پر منشیات سے پاک ریاست بنانے کا عزم کریں اور اس سمت میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات سے نجات کے لیے ہر ممکن منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
Amit Shah Bhopal Visit: بھوپال میں 3 اکتوبر سے لگے گی ملک کی منفرد پولیس نمائش، وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی
بی ایچ ای ایل دشہرہ میدان میں 3 سے 7 اکتوبر تک فوجداری انصاف کے نئے قوانین اور جدید پولیسنگ پر پانچ روزہ نمائش، 3 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کریں گے افتتاح، فارنسک تفتیش کا لائیو ڈیمو بھی ہوگا۔
CM Mohan Yadav Meets PM Modi: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے پی ایم مودی سے ملاقات کی، گلوبل انویسٹرز سمٹ 2027 کے لیے دیا دعوت نامہ
موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں وائلڈ لائف ٹورزم کو بھی نئی سمت اور رفتار ملے گی۔
Amit Shah to Inaugurate Dairy Plant in Bhopal: وزیرداخلہ امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں 16.80 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ڈیری پلانٹ کا کریں گے افتتاح
بیان کے مطابق پلانٹ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 16.80 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس میں حکومت ہند کی جانب سے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ اور بھوپال کوآپریٹو ملک یونین کی جانب سے 10.80 کروڑ روپے کی شراکت شامل ہے۔
Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ان ویڈیوز کی وجہ سے بھیڑ جمع ہوئی اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔اس معاملے میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
’’یہ حکومت کی مکمل ناکامی ہے…‘‘، مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں بچوں کی اموات پر راہل گاندھی کا بیان
بیماریوں کی درست وجہ ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے ملیریا جیسے بخار اور جلد کے انفیکشن کے ساتھ ساتھ غذائی قلت سمیت مختلف قسم کے انفیکشن سے وابستہ علامات کی اطلاع دی ہے۔
Twisha Sharma Case: سی بی آئی چارج شیٹ میں ٹویشا سرما کا ایک جذباتی اور دل دہلا دینے والا آخری پیغام ، جو انہوں نے اپنی بھابھی کو بھیجا تھا
سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ 12 مئی کی رات 9 بج کر 36 منٹ پر بھیجا گیا یہ میسج تحقیقات کا اہم ترین حصہ بن گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس پیغام سے ان مبینہ ذہنی اذیتوں اور دباؤ کا اندازہ ہوتا ہے، جن کا سامنا ٹوِیشا کو کرنا پڑ رہا تھا۔چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی ذہنی ہراسانی اور دباؤ نے ٹوِیشا کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
Ujjain Gen Alpha Protest: اجین میں طالبات کا سرکاری اسکول دور منتقل کرنے کے خلاف احتجاج، روتے ہوئے کہا: ہمیں صرف تعلیم چاہیے
طالبات نے تقریباً دو گھنٹے تک دھرنا دیا اور اسکولوں کو داؤد کھیڑی منتقل کرنے کی مجوزہ تجویز کے خلاف نعرے لگائے۔ داؤد کھیڑی ان طالبات کے موجودہ اسکولوں سے تقریباً 6 سے 10 کلومیٹر دور اور شہر کی حدود سے باہر واقع ہے۔احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی پہلے ہی آس پاس کے دیہی علاقوں سے لمبا سفر کرکے اسکول پہنچتی ہیں۔





