Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اورریاست کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی پولیس اورسی آرپی ایف کے ذریعہ ایس آئی آرکے کام میں حصہ لینے والے مغربی بنگال کے عدالتی افسران کو تحفظ فراہم کرتے رہیں۔ بینچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیران کی سیکورٹی واپس نہیں لی جائے گی۔

سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ نتیش کمارکی جگہ لیں گے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد یہ عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حلف برداری تقریب کل یعنی 15 اپریل کو 11 بجے ہوگی۔ سمراٹ چودھری کے علاوہ دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔

جنک پور واقع مدرسۃ الہدیٰ سوسائٹی میں تعلیم یافتہ تقریباً 100 بچوں میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پرگنگا جمنی تہذیب کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی، جب ہندواورمسلمان ایک ساتھ جمع ہوئے۔

وزیراعظم نیتن یاہونے میجرجنرل رومن گوف مین کوموساد کا اگلا سربراہ مقررکردیا ہے۔ بنجامن نیتن یاہواورآرمی چیف نے گوف مین کی تعریف کی ہے، جبکہ موجودہ چیف ڈیوڈ بارنیا سمیت دیگرنے ان کی تقرری پر اعتراض کیا ہے اور سوالات اٹھائے ہیں۔

نوئیڈا میں مزدوروں کے پُرتشدد مظاہرے کی وجہ سے غازی آباد-نوئیڈا سرحد پربڑے پیمانے پرٹریفک جام دیکھنے کوملا۔ کئی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا، جس سے گھنٹوں تک پریشانی اورٹریفک میں خلل پڑا۔ دفترجانے والوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

جے ڈی یو کے وزیر زماں خان کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ منگل کے روزکابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ جو کچھ بھی ہوگا، نتیش کمار کے فیصلے پرہوگا۔ انہوں نے حلف برداری کی تاریخ سے متعلق بھی بڑی بات کہی ہے۔

بہارحکومت میں وزیر وجے کمار چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ وہی ہوگا، جسے این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ بی جے پی کا اس میں اہم  رول ہوگا۔

مسلسل تین ہارکا سامنا کرچکی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اگلے مقابلے میں بڑی مضبوطی ملنے والی ہے۔ 18 کروڑ والا گیند باز ٹیم سے جڑنے کے لئے تیار ہے۔ متھیشا پتھیرانا کو 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے وہ کرکٹ سے دورتھے۔ اب وہ واپسی کے لئے پوری طرح سے تیارنظرآرہے ہیں۔

Hormuz Strait tension:  اسلام آباد میں امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بین الاقوامی حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اسی درمیان پاکستان کے دو تیل ٹینکر’شالمار‘ اور’خیرپورر‘ سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے، جو بحیرہ عرب سے آبنائے ہرمزمیں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن انہیں واپس جانے پرمجبورکردیا گیا۔ اس کے پیچھے کی وجہ …

لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں ہفتہ کے روزبریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اتوار کے روز انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کی موت کا اعلان کیا۔ آنند بھوسلے نے کہا، “میری ماں آشا بھوسلے کا آج انتقال ہو گیا، آخری رسومات کل شام 4 بجے ادا کی جائیں گی۔”