Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


’جوان‘ کی طرح ہی اٹلی کی یہ آنے والی فلم بھی ایکشن انٹرٹینرہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان یقینی طور پر بات چیت چل رہی تھی، لیکن یہ بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی۔

راہل گاندھی لوک سبھا الیکشن 2024 میں وائناڈ اور رائے بریلی کی سیٹوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے۔ حالانکہ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی پڑتی۔ اس پراب کانگریس نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 مرحلے کا مکمل خاکہ اب تیار ہے۔ بنگلہ دیش کی نیپال کے خلاف جیت کے ساتھ فائنل ٹیم کے حوالے سے سسپنس بھی ختم ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کو21 رنوں سے شکست دے کرسپر-8 میں پہنچ گیا ہے۔

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پرفرزندان توحید خلوص وایثار کے ساتھ قربانی پیش کر رہے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری کے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج عبادت اور عبادت میں اخلاص کا مظہر ہے۔ یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے خاص اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانور کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر نہ کریں۔ 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے یواے پی اے قانون پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی 3.0 سے یہ امید تھی کہ وہ الیکشن کے نتائج سے کچھ سیکھیں گے، لیکن انہوں نے نہیں سیکھا۔

لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کرنے کے بعد دہلی جاتے وقت چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر کنگنا رانوت کو سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار نے تھپڑ مار دیا تھا۔ کلویندر ککور نام کی سیکورٹی اہلکار کنگنا رانوت کے ذریعہ کسانوں پر گیئے گئے بیان سے ناراض تھی۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے این ڈی اے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مودی کی اقلیت والی حکومت کو منتخب کیا ہے اور یہ الائنس کی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے، جس کے بعد جنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈرکے سی تیاگی نے ملیکا ارجن کھڑگے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے بدامنی کا ماحول بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔

ارون دھتی رائے اورکشمیرکے سابق پروفیسرشیخ شوکت حسین پریواے پی اے کے تحت کارروائی پر منظوری کے بعد ملک کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی پراپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی شخص کی آزادی کو دبا رہی ہے۔