Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہندوستانی ٹیم کچھ ماہ پہلے ہی 2025 ورلڈ کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ ہندوستان کے اس اسکواڈ کے 11 کھلاڑی ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی منتخب کئے گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکرتاریخ رقم کی تھی۔

ایران نے آبنائے ہرمزکوکھولنے اورامریکہ کواس کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اجازت دینے کی تجویزپیش کی، جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں ہوسکتے ہیں۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ امریکہ پہلے جوہری ہتھیاروں پرپابندی چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

حادثہ کے دوران لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بھی کافی دیرتک بحث ہوتی رہی۔ حالانکہ حالات قابومیں رکھنے کی کوشش کی گئی، لیکن علاقے میں کشیدگی بنی رہی۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی 294 سیٹوں کے لئے ووٹنگ 23 اپریل اور29 اپریل کودومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہونی ہے۔

راہل گاندھی کوالہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے ان کے مبینہ ملک مخالف بیان کے الزام میں ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی خارج کردی ہے۔ یہ تنازعہ 15 جنوری 2025 کوراہل گاندھی کے ذریعہ دیئے گئے ایک بیان سے شروع ہوا تھا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قیصرگنج پارلیمانی سیٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر بیٹے پرتیک بھوشن کا بڑا بیان آیا ہے۔

مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی سے پہلے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ووٹوں کی گنتی کے آبزرور (مبصر) تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ کپل سبل نے دلیل دی کہ ڈی ای او کا نوٹس تاخیر سے موصول ہوا اور ہر بوتھ پربے ضابطگیوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو افسریا اہلکار منتخب کرنے کا اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق، سندیپ پاٹھک کے خلاف غیرضمانتی دفعات کے تحت دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ حالانکہ ان ایف آئی آرکے بارے میں ابھی کوئی اورجانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

اس اہم علمی اجتماع میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہرلعل نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، جامعہ ہمدرد، عالیہ یونیورسٹی کولکاتہ، ذاکرحسین کالج دہلی سمیت متعدد جامعات کے پروفیسرز، ڈاکٹرز اور ریسرچ اسکالروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارکے مختلف علمی اجلاسوں میں تقریباً 70 تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔

آئی پی ایل 2026 میں وراٹ کوہلی نے ایک ہی اوورمیں مسلسل 5 چوکے لگاکر تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے لئے اب تک صرف دو ہی بلے باز ایسا کر پائے تھے۔

مغربی بنگال میں الیکشن کے بعد ای وی ایم کواسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ٹی ایم سی لیڈران نے الزام لگایا ہے کہ کولکاتا کے لیڈران انڈوراسٹیڈیم کے اسٹرانگ روم میں ای وی ایم کے ساتھ گڑبڑی کی کوشش کی جارہی ہے۔ کنال گھوش اورششی پانجا جیسے لیڈر دھرنا دے رہے ہیں۔