Bharat Express DD Free Dish

Nalanda University New Campus Inauguration: وزیراعظم مودی نے کیا نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح، 17ممالک کے ایمبیسڈر رہے موجود

پی ایم مودی نے بہارمیں نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا ہے۔ یونیورسٹی کا تصور ہندوستان اور مشرقی ایشیا سمٹ (ای اے ایس) ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے طور پرکیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے مشنز کے سربراہوں سمیت کئی نامور افراد نے شرکت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نالندہ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کیا۔ (تصویر: اے این آئی)

وزیراعظم نریندرمودی نے آج بہارکوبڑا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے نوتعمیرشدہ نالندہ یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی نے جب اس کا افتتاح کیا تو ان کے ساتھ وزیرخارجہ ایس جے شنکر، وزیراعلیٰ نتیش کماربھی موجود رہے۔ اس کے علاوہ 17 ممالک کے ایمبسڈر (سفراء) بھی اس موقع عینی شاہد بنے۔ کئی ممالک کے طلبا بھی موجود رہے۔

افتتاح سے پہلے وزیراعظم مودی نے قدیم یونیورسٹی کے کھنڈرات کا قریب سے جائزہ لیا۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے 5ویں صدی کی نالندہ یونیورسٹی کوتباہ کردیا تھا۔ لیکن، صدیوں کے گزرنے کے ساتھ، نالندہ یونیورسٹی نے مزید شہرت حاصل کی اورمزید مشہور ہوئی۔

وزیراعظم مودی نے اپنے دورے سے پہلے ٹوئٹ کرکے آج کا دن بے حد خاص بتایا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے تعلیمی میدان کے لئے یہ بہت خاص دن ہے۔ آج صبح تقریباً 10:30 بجے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا جائے گا۔ نالندہ کا ہمارے شاندارحصے سے گہرا تعلق ہے۔ یہ یونیورسٹی نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کوپورا کرنے میں یقیناً بہت مددگارثابت ہوگی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read