Bharat Express

I am not in race for the post of CM: میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں،مہاراشٹر میں ووٹنگ سے قبل ایکناتھ شندے نے کردیا اعلان

ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’’ایک ہیں تو سیف ہیں یہ مودی کے لیے ہے۔ وہ کوئی مخالف نہیں چاہتا۔ صرف اس صورت میں وہ محفوظ ہیں۔ کوئی اور مخالف آئے گا تو وہ محفوظ نہیں رہیں گے۔ اگر کوئی اور شخص وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کرے گا تو مودی محفوظ نہیں رہیں گے۔

شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے وزیر اعلی کے عہدے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ مہایوتی کی حکومت بنتی ہے تو کون بنے گا وزیراعلیٰ؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے ‘ایک ہیں تو سیف ہیں’ کے بارے میں سی ایم شندے نے کہا کہ یہ نعرہ بالکل درست ہے۔شندے نے اجیت پوار کو لے کر بھی بڑا بیان دیا۔ اجیت پوار کے بارے میں شندے نے کہا کہ وہ مہایوتی اتحاد میں کمزور کڑی ثابت نہیں ہوں گے۔

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک جلسہ عام میں راہل گاندھی کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کو ہندو ہردئے سمراٹ کہیں۔ سی ایم ایکناتھ شندے نے بھی اسی بات کو دہرایا اور کہا کہ راہل گاندھی کو بالا صاحب ٹھاکرے کو ہندو ہردے سمراٹ کہہ کر دکھانا چاہئے۔ شندے نے کہا کہ ہم بالا صاحب ٹھاکرے کے سپاہی ہیں۔

وہیں دوسری جانب ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’’ایک ہیں تو سیف ہیں یہ مودی کے لیے ہے۔ وہ کوئی مخالف نہیں چاہتا۔ صرف اس صورت میں وہ محفوظ ہیں۔ کوئی اور مخالف آئے گا تو وہ محفوظ نہیں رہیں گے۔ اگر کوئی اور شخص وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کرے گا تو مودی محفوظ نہیں رہیں گے۔ اسی لیے ان کا نعرہ ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں ۔ادھو ٹھاکرے نے اس کا مطلب بیان کیا کہ اگر آپ تقسیم کریں گے تو آپ تقسیم ہوجائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read