Atlee To Work With Salman Khan-
Atlee To Work With Salman Khan: بلاک بسٹرفلم ’جوان‘ میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب ڈائریکٹر اٹلی اپنی آنے والی فلم کے لئے بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان کے ساتھ کام کریں گے۔ یہ خبرسننے کے بعد سے ہی فینس کافی خوش نظرآرہے ہیں۔
اٹلی نے سلمان خان کے ساتھ ملایا ہاتھ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اٹلی شروعات میں تیلگو سپراسٹارالّو ارجن کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے، لیکن الّوارجن کے پاس پہلے سے ہی کئی کمٹمنٹس تھے اور اداکار کی طرف سے کوئی صحیح جواب اس پرنہیں دیا گیا تھا۔ ایسے میں انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹاریعنی سلمان خان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ الّوارجن نے اس فلم کے لئے کافی زیادہ فیس مانگی تھی۔
’جوان‘ کی طرح ہی اٹلی کی یہ آنے والی فلم بھی ایکشن انٹرٹینرہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان یقینی طور پر بات چیت چل رہی تھی، لیکن یہ بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائی۔ اٹلی فی الحال اپنی آنے والی فلم کی اسکرپٹ پرکام کررہے ہیں اورجلد ہی سن پکورس کے بینرتلے فلم کا اعلان کیا جائے گا۔ اس فلم کے آئندہ سال شوٹنگ شروع ہونے کی امید ہے۔
’سکندر‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں سلمان خان
سلمان خان فی الحال اے آرمروگاداس کی ہدایت کاری والی ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں، جوعامرخان کی اداکاری والی ’گجنی‘ کے لئے مشہورہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سکندر‘ آئندہ سال عید کے موقع پرریلیز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



