Bharat Express

T20 World Cup 2024: پاکستان باہر ہوا تو بابر اعظم کے ساتھ کیا ہوگا؟ پی سی بی نے لیا حیران کن فیصلہ

پاکستان کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوسکتی ہے اوربڑی خبریہ ہے کہ کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہرکیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کے بعد بابراعظم کا کیا ہوگا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی نے بابراعظم کی قسمت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بابراعظم کی کپتانی پر ایک بار پھر تلوار لٹک گئی ہے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 بے حد خراب رہا ہے۔ وہ پہلے امریکہ سے الٹ پھیر کا شکار ہوئی اوراس کے بعد ٹیم انڈیا کے خلاف اس نے جیتا ہوا میچ گنوا دیا۔ کناڈا کے خلاف ضرور اس ٹیم کو جیت ملی، لیکن اب بھی اس کا ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر-8 میں پہنچنا مشکل ہے۔ ویسے اگرپاکستانی ٹیم سپر-8 میں نہیں پہنچی تو کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہرکیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ بڑا سوال یہ ہے کہ بابراعظم کا کیا ہوگا؟ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تو پی سی بی نے بابراعظم کے مستقبل کا فیصلہ لے لیا ہے۔

بابراعظم کے مستقبل پرفیصلہ ہوگیا!

جیونیوزکو خبرکے مطابق، پاکستان کی خراب کارکردگی کے باوجود بابراعظم کو کپتانی سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ پی سی بی نے بابراعظم کو کپتانی پربرقرار رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، بابراعظم کو چمپئنزٹرافی 2025 تک ٹیم کی کمان دی گئی ہے اوراس ٹورنا منٹ کے نتیجے کے بعد ہی اس کھلاڑی کی کپتانی پرفیصلہ ہوگا۔ حال ہی میں پی سی بی کے چیف محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کی سرجری کی بات کی تھی، جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ نقوی نے اب اس سخت بیان سے یوٹرن لے لیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کیسے اگلے دور میں پہنچے گی؟

پاکستانی ٹیم کا آئندہ دور میں پہنچنا مشکل ہے۔ دراصل، اس کے میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ویسے پاکستان اپنے آخری میچ سے پہلے ہی ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہرہوسکتا ہے۔ کیونکہ امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ بارش میں دھل سکتا ہے۔ یہ میچ فلوریڈا میں ہونا ہے، جہاں جم کر بارش ہورہی ہے۔ کئی مقامات پر سیلاب آچکا ہے اور ایمرجنسی بھی جاری کردی گئی ہے۔ اگریہ میچ دھلتا ہے تو امریکہ کو ایک پوائنٹ اور مل جائے گا اور پھر پاکستان سپر-8 سے باہرہوجائے گا۔ وہیں، امریکہ اور ٹیم انڈیا گروپ اے سے اگلے دور میں پہنچ جائے گی۔

Also Read