Bharat Express

PCB

اس کا اطلاق 2028 میں کھیلے جانے والے خواتین کے T20 ورلڈ کپ پر بھی ہو سکتا ہے۔ یہ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا اور اس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ نیوٹرل مقام کی تجویز میزبان بورڈ آئی سی سی کی طرف سے دی گئی حتمی منظوری کے ساتھ کرے گا۔

عاقب جاوید پاکستان کے سابق تیز گیند باز ہیں جنہوں نے 22 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں 54 وکٹیں لینے کے علاوہ جاوید نے 163 ون ڈے میچوں میں 182 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ ایک شاندار تیز گیند باز مانے جاتے تھے جن کے پاس بہترین یارکر گیند تھی۔

چمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق ہندوستان اورپاکستان کرکٹ بورڈ آمنے سامنے ہیں۔ یہ ٹورنا منٹ فروری میں کھیلا جانا ہے، لیکن ابھی تک اس ٹورنا منٹ کا شیڈول سامنے نہیں آیا ہے۔ 5 دسمبرکو بھی آئی سی سی کی میٹنگ میں اس کا حل نہیں نکلا ہے۔ اب میٹنگ کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے۔

چمپئنزٹرافی کا معاملہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، جس نے اب ایک نیا موڑلے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے پاکستان کا ایک بڑا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کوآئندہ سال فروری-مارچ میں چمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، لیکن اس سے متعلق گزشتہ کافی وقت سے تعطل بنا ہوا ہے۔ ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجے جانے سے منع کرنے کے بعد سے ہی مسلسل ہائی برڈ ماڈل پر ٹورنا منٹ کے انعقاد کے لئے پاکستان کو منانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہائبر ماڈل پر نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔انہیں تمام باتوں کے ساتھ آج میٹنگ شروع ہوئی تھی لیکن بہت جلد حتمی فیصلے کے لیے دبئی میں ہونے والا آئی سی سی کے بورڈ کا اہم اجلاس کل تک کیلئے  ملتوی کردیا گیا۔

اگر ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں جاتی ہے تو اس کے لیے صرف دو آپشن رہ گئے ہیں۔ اس کا بہترین آپشن ہائبرڈ ماڈل ہو سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلنے چاہئے اور باقی میچ صرف پاکستان میں ہونے چاہئے۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اسے قبول نہیں کرتاہے تو اس کے پاس صرف ایک آپشن رہ جاتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے معاملہ بگڑتا جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جائے گی۔

ٹیم انڈیا چیمپئنس ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیل سکتی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے بارے میں بھی بات ہوئی تھی۔ لیکن بی سی سی آئی نے دبئی کی تجویز دی ہے۔ اس لیے اب چیمپئنس ٹرافی 2025 کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔ اس نے رسد اور سیکورٹی انتظامات کو آسان بنانے کے لیے ہندوستان کے تمام میچوں کی میزبانی ہندوستانی سرحد کے قریب واقع شہر لاہور میں کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔