پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی (تصویر- @INCindia)
Rahul Gandhi Latest News: راہل گاندھی سے متعلق بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوپی کی رائے بریلی اور کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے جیت درج کرنے والے راہل گاندھی اپنے پاس رائے بریلی سیٹ ہی رکھیں گے۔ وہ کیرلا کی وائناڈ سیٹ چھوڑیں گے۔ وہیں دوسری طرف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پرینکا گاندھی وائناڈ سیٹ سے الیکشن لڑسکتی ہیں، لیکن اب تک وہ وائناڈ جانے کے لئے راضی نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی یوپی میں ہی رہ کرتنظیم (پارٹی سنگٹھن) کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں اورکچھ وقت تک انتظارکرنا چاہتی ہیں۔ پارٹی، ریاستی یونٹ اورگاندھی فیملی کے اندراس موضوع پرتبادلہ خیال اب بھی جاری ہے کہ پھرسے الیکشن ہونے پراس سیٹ سے کون امیدوار ہوگا؟
کانگریس کا گڑھ ہے وائناڈ
وائناڈ سیٹ کی بات کریں تویہ کانگریس کے لئے کافی اہم ہے۔ اسے کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ 2019 لوک سبھا الیکشن میں جب راہل گاندھی کوامیٹھی سے ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا، تب وائناڈ سیٹ نے ہی انہیں جیت دلاکر انہیں رکن پارلیمنٹ بنائے رکھا۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں بھی راہل گاندھی نے پہلے وائناڈ سیٹ سے ہی پرچہ نامزدگی داخل کی۔ وہ یہاں سے الیکشن لڑے۔ حالانکہ بعد میں سونیا گاندھی کے اس بارلوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی رائے بریلی سیٹ پرراہل گاندھی آخری وقت میں میدان میں اترے۔ انہوں نے یہاں سے بھی جیت حاصل کی ہے۔ اب انہیں کوئی ایک سیٹ چھوڑنی ہوگی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ راہل گاندھی وائناڈ لوک سبھا سیٹ چھوڑیں گے۔ 2024 لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی نے یہاں اپنے حریف سی پی آئی امیدوارعینی راجا کو 3,64,422 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔
رائے بریلی سیٹ پرقائم رہا گاندھی فیملی کا دبدبہ
رائے بریلی سیٹ کی بات کریں تویہ سیٹ اس بارسونیا گاندھی کے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ یہاں سے امیدوارسے متعلق پارٹی میں کافی غوروخوض ہوا۔ آخری وقت میں پارٹی نے راہل گاندھی کویہاں سے امیدواربنایا۔ ان کے سامنے بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ تھے۔ راہل گاندھی نے دنیش پرتاپ سنگھ کو 3,64,422 ووٹوں سے ہراکراس سیٹ پرجیت درج کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔