Bharat Express

Raebareli Lok Sabha Seat

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے وائناڈ کی عوام کو بھی پیغام دیا ہے۔

راہل گاندھی نے 2019 میں وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے ہی جیت درج کی تھی، جبکہ انہیں امیٹھی سے ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2024 لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے پہلے وائناڈ سے ہی الیکشن لڑا تھا۔

راہل گاندھی نے رائے بریلی اور وایناڈ سیٹوں سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جہاں راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ پر 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی

پرینکا گاندھی نے ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے دوران ٹویٹ کیا اور کہا کہ آپ کا ایک ووٹ ایک غریب خاندان کی خاتون کے کھاتے میں سالانہ ایک لاکھ روپے لے آئے گا۔ ہر شہری کو 25 لاکھ روپے کی مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

رائے بریلی لوک سبھا حلقہ کے لوگوں میں کانگریس پارٹی کو لے کر زبردست جوش اور جنون ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سونیا اس بار بیمار ہیں اس لیے انہوں نے الیکشن نہیں لڑا۔ لیکن راہل گاندھی یہاں سے بھاری ووٹوں سے جیتیں گے۔

بی جے پی کے لیڈران چاہتے ہیں کہ ہم دونوں یہاں الیکشن لڑنےمیں پھنس جائیں...ہم اپنی پارٹی کے لیے جو بھی اچھا لگے گا وہ کریں گے۔راہل گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے پر پرینکا گاندھی نے کہا، 'اس میں کیا بڑی بات ہے، یہ ان کی ماں کی سیٹ ہے، یہ ان کا پارلیمانی حلقہ ہے۔

کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے رائے بریلی میں ایک جلسہ عام میں کہا، "رائے بریلی کے میرے اہل خانہ، مجھے خوشی ہے کہ آج ایک طویل عرصے کے بعد مجھے آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے۔ میں دل سے آپ کی مشکور ہوں۔

اپنے دورے کے پہلے دن یعنی آج سونیا گاندھی بھماؤ میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ اس کے بعد کل یعنی جمعہ کو وہ ایک بہت بڑے جلسہ عام میں شرکت کریں گی۔ یہ جلسہ جمعہ کو دوپہر ایک بجے آئی ٹی آئی میدان میں منعقد ہوگا۔

راہل گاندھی کے علاوہ پرینکا گاندھی نے اس لوک سبھا سیٹ کو جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ پرینکا نے دراصل رائے بریلی کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے

کانگریس لیڈرپپویادونے پوسٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ انتخابی تشہیرکے لئے وہ رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔