Bharat Express

Supreme Court

گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال اس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے ملزم پولیس اہلکاروں کو 14 دن کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ سبھی ملزم پولیس اہلکاروں پر 2000 روپئے کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ٹھاکرے گروپ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکلاء کپل سبل اور ابھیشیک سنگھوی کے دلائل کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ ایکناتھ  شندے اور دیگر ایم ایل اے سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

شکایت کے مطابق، یادو نے مارچ 2023 میں پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’موجودہ حالات میں صرف گجراتی ہی ٹھگ ہوسکتے ہیں، اور ان کی دھوکہ دہی کو معاف کردیا جائے گا۔‘‘

سپریم کورٹ نے افسران سے کہا کہ سب کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ تمل ناڈو حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت ہندوؤں کی مخالفت کرنے والی حکومت ہے۔

چیک جمہوریہ کی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف پاول بلیزیک پر منحصر ہے۔ 52 سالہ ہندوستانی شہری کو امریکی درخواست پر 30 جون کو  چیک جمہوریہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بلقیس بانو معاملے میں 11 میں سے تین مجرمین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 4 سے 6 ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ اب انہیں 21 جنوری تک سرینڈر کرنا ہوگا۔

جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ نے کہا تھا، 'ٹرائل جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے حکم پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔'

شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد پراپنا حق چھوڑنے کا حلف نامہ عدالت میں دیا تھا۔ اس کے بعد ایودھیا تنازعہ کا حل عدالت کے باہر ہوا۔

سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں 11 لوگوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان میں سے ایک مجرم نے معافی کی پالیسی کے تحت اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 14 دسمبر 2023 کوکرشن جنم بھومی اورشاہی عید گاہ مسجد کے مقام کے سروے کی منظوری دی تھی اورایڈوکیٹ کمشنرکے ذریعہ سروے کرانے کا حکم دیا تھا، جس پر اب سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔