Bharat Express

Supreme Court

نیٹ یوجی 2024 بدعنوانی معاملے میں ابھی بھی عرضی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ای ڈی اورسی بی آئی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق داخل عرضیوں پرسپریم کورٹ نے این ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر پابندی کے خلاف اروند کیجریوال کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں انہیں عدالت سے راحت نہیں ملی۔

ہائی کورٹ نے ہریانہ حکومت کی اس پالیسی کو مسترد کر دیا تھا جس میں اسی ریاست کے ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے گروپ سی اور ڈی کے امیدواروں کو سماجی و اقتصادی بنیادوں پر 5 اضافی نمبر دیے جاتے ہیں۔

NEET-UG پیپر لیک معاملے میں بہار، یوپی اور مہاراشٹر سے کئی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولس اور اے ٹی ایس نے اتوار کو NEET-UG پیپر لیک معاملے میں دو اساتذہ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی پرجسٹس منوج مشرا کی بینچ سماعت کررہی ہے۔ کیجریوال کو نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ اس پرہائی کورٹ نے روک لگا دی۔ کیجریوال نے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

پیر کو دہلی شراب گھوٹالہ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے جلد رہائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کیجریوال نے اپنی رہائی پر عبوری روک لگانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

مارکنڈے کاٹجو نے لکھا، سنجیو بھٹ ایک سینئر آئی پی ایس پولیس افسر تھے۔ گجرات حکومت نے انہیں 1996 کے ایک پرانے کیس میں جھوٹے الزامات میں گرفتار کر کے سزا سنائی۔ وہ 2018 سے جیل میں ہیں۔

طلبا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے پورے معاملے کی سی بی آئی اور ای ڈی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار امتحان کی منسوخی کے نتائج سے بخوبی واقف ہیں لیکن ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

نیٹ پیپرلیک سے متعلق ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ نیٹ کاؤنسلنگ کی شروعات 4 جولائی سے ہونے والی ہے، جس کے بعد داخلے ہوں گے۔

 سپریم کورٹ میں جسٹس وکرم ناتھ اور ایس وی این بھٹی کی تعطیلاتی بینچ نے این ٹی اے کی طرف سے داخل الگ الگ عرضیوں پر بھی متعلقہ فریق سے جواب مانگا، جس میں کچھ زیرالتوا عرضیوں کو ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔