Bharat Express

Mukhtar Ansari Death

اب ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے، جس میں مختار کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے نہ کہ زہر۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختار انصاری کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہارٹ اٹیک کی تصدیق ہوئی ہے۔

افضال انصاری اور منوج سنہا کے قریبی پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے، لیکن بی ایس پی نے امیش سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، لیکن مقابلہ دو ہی امیدواروں کے بیچ نظرآرہا ہے، لیکن مختار انصاری کا ذکرابھی بھی ہو رہا ہے۔

اس سال 28 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہارنے والے مختار انصاری کو غازی پور کے محمد آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ کئی سنگین مجرمانہ مقدمات میں ملزم عباس کاس گنج جیل میں بند ہیں۔

عدالت نے کہا، 'اس دوران، ایک عبوری راحت کے طور پر، یہ ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست گزار کو آن لائن موڈ کے ذریعے اپنے مرحوم والد کے چالیسوے میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے چھوٹے بیٹےعمر انصاری کو عبوری ضمانت دی ہے۔ عمرانصاری کو 2022 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔

مختارانصاری کی 28 مارچ کو باندہ کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے نے موت ہوگئی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مختارانصاری کو جیل میں سلو پوائزن (دھیما زہر) دیا جا رہا تھا، جس سے موت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے عباس انصاری کی اس عرضی پراترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا، جس میں انہوں نے اپنے والد کی موت کے بعد فاتحہ یا خصوصی دعا میں شامل ہونے کی اجازت دیئے جانے کی اپیل کی تھی۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب مسلمانوں سے نفرت ہے۔ دوسری جانب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل سوتر سے متعلق بیان پر کہا کہ ہمیں منگل سوتر کے معاملے پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں، معاملہ بہت آگے جائے گا۔

مختار انصاری کے ویسرا ٹیسٹ کی رپورٹ جو منگل کو آئی ہے اس میں اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ انہیں زہر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری، جو جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، 28 مارچ کو باندہ ضلع کے رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مختار انصاری یوپی کی باندہ جیل میں بند تھے، جہاں 28 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ مختار کو بے ہوشی کی حالت میں جیل سے باندہ میڈیکل کالج لایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔