Mukhtar Ansari Death: اسدالدین اویسی نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے کی ملاقات، کہا-انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا، تم ہو ’فرعون‘ تو ’موسیٰ‘ بھی ضرور آئے گا
اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ’’انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا، تم ہو 'فرعون' تو 'موسیٰ' بھی ضرور آئے گا‘‘ اس سے پہلے بھی اویسی نے مختار انصاری کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کے دل میں ملا پیلا حصہ، بھائی نے کھائی زہر کا ثبوت دینے کی قسم
مختار انصاری جو قتل سمیت کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھے، باندہ جیل میں بند تھے۔ جمعرات کو وہ ہائی سکیورٹی سیل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کی تدفین کے بعد آبدیدہ ہوگئے بھائی افضال انصاری
افضال انصاری نے کہا کہ جس انداز سے مختار انصاری کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ وقت آنے پر ٹھوس شواہد پیش کریں گے کہ انہیں زہر دے کر مارا گیا
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کو زہر دیا گیا، ہمارے پاس پختہ خبر… بھائی افضال انصاری کا دعویٰ
مختارانصاری کی موت کے بعد پہلی باران کے بھائی افضال انصاری کا بیان سامنے آیا ہے۔ افضال انصاری نے الزام لگایا کہ مختار انصاری کو زہردے کر مارا گیا ہے۔
Mukhtar Ansari Funeral: غازی پور ڈی ایم کی وارننگ، کہا- ’نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی‘، رکن پارلیمنٹ افضال انصاری اور ڈی ایم میں زبانی بحث
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران حامیوں نے مختارانصاری زندہ آباد کے نعرے لگائے، جس پر ڈی ایم نے سخت وارننگ دی ہے۔
Mukhtar Ansari Death Updates: مختار انصاری کی نماز جنازہ میں عوامی سیلاب نے کی شرکت، کالی باغ قبرستان میں اہل خانہ نے کیا سپرد خاک
کالی باغ قبرستان کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےنماز جنازہ شرکت کی۔
Mukhtar Ansari Death News: ایس پی ایم ایل اے مہیندر یادو کا متنازعہ بیان، سی ایم یوگی اور ڈپٹی سی ایم کو بتایا اصلی مافیا
ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے ایس پی ایم ایم ایل اے نے کہا کہ جو لوگ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان پر تشدد کر رہے ہیں، یہی نہیں وہ لوگ جنہوں نے عہدہ پر رہتے ہوئے اپنے مقدمات واپس لیے ہیں، ایسے لوگ مافیا کے زمرے میں آتے ہیں۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کو کالی باغ قبرستان میں آج صبح 10 بجے کیا جائے گا سپرد خاک
قافلے میں موجود مختار کے وکیل نسیم حیدر نے بتایا کہ انصاری کی لاش ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری، بہو نکہت انصاری اور دو کزنوں کے حوالے کر دی گئی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس اہلکاروں کی 24 گاڑیاں قافلے میں شامل ہیں اور دو گاڑیاں انصاری کے خاندان کی ہیں۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کی فطری موت یا قتل؟ سابق رکن اسمبلی کی موت پر کیوں اٹھ رہے سوالات؟
باندہ کورٹ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بھگوان داس گپتا نے مختارانصاری کی موت کی عدالتی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گریما سنگھ کو اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
Mukhtar Ansari Death: ‘ریاست قوانین سے چلتی ہے بندوق سے نہیں’، مختار انصاری کی موت پر اسد الدین اویسی نے یوپی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
اویسی نے یہ بھی کہا کہ اہل خانہ کی جانب سے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں کہ جس اسپتال میں مختار انصاری کو لے جایا گیا تھا وہاں مناسب ڈاکٹر نہیں تھے۔