Bharat Express

Mukhtar Ansari Death

مختارانصاری کی لاش کو غازی پور کے محمد آباد واقع کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ قبرستان مختارانصاری کے غازی پوررہائش گاہ سے نصف کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسی قبرستان میں مختارانصاری کے والدین کی بھی قبرہے۔

مئوکے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت ہوگئی ہے۔ انہیں 28 مارچ کی رات باندہ میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد داخل کرایا گیا تھا، لیکن اہل خانہ نے سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت کے بعد میں بھی اعظم خان کو لے کر پریشان ہوں۔ ان کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ان کے دلوں میں درد کا سمندر ہے

ایک چینل کو دیے گئے انٹرویو میں افضل انصاری نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو کمزور دل چوہا کہا تھا۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا۔ ملائم سنگھ صرف 5 دن کے لیے اندر کیا تھا اور یوگی جی وہیں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر رو پڑے، تاکہ دنیا کو پتہ نہ چلے کہ کیا ہوا ہے۔

مئوکے سابق ایم ایل اے مختارانصاری کی موت سے متعلق ان کے اہل خانہ کی طرف سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ان کے دونوں بھائی اور بیٹے کی طرف سے کئی سنگین الزام لگائے گئے ہیں۔

مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی موت کی عدالتی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایک ماہ کے اندراس معاملے کی جانچ رپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ فیملی نے انہیں سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی کہ 28 مارچ کی رات میں موت ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ تاہم فیملی کا کہنا ہے کہ ان کو کھانے میں زہردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔

سابق آئی پی ایس افسر نے کہاکہ یہ مختار انصاری کا طریقہ کار تھا۔ وہ جیل کانسٹیبلوں کے لیے گائے اور بھینسیں خریدتا تھا، ان کے لیے اسلحہ لائسنس بنوایا کرتا تھا اور وہی جیل کانسٹیبل 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد اپنی لائسنس یافتہ بندوقوں کے ساتھ مختار انصاری کے ساتھ سیکیورٹی میں جاتے تھے۔

بہوجن سماج پارٹی کی چیف اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بھی مختار انصار ی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے۔ مایاوتی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ مختار انصاری کی جیل میں موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسلسل خدشات اور لگائے گئے سنگین الزامات اعلیٰ سطحی تحقیقات کا متقاضی ہیں۔

مختار انصاری کے بھائی صبغت اللہ انصاری نے ایک انٹرویو میں الزام لگایاتھا کہ 'مختار کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔ لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ خدا پر یقین ہے کہ وہ بدلہ لے گا۔ اس کے جسم کو دیکھ کر معلوم نہیں ہوتا کہ کوئی بیمار ہے۔ لگتا ہے وہ سو رہا ہے۔ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں دیر ہے،اندھیر نہیں۔