India-Pakistan Ceasefire: پونچھ، ادھم پور سے لے کر باڑمیر تک پرامن حالات، جموں و کشمیر حکومت نے کی فرضی خبروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل
غلط معلومات کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، وزارت دفاع نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر پھیلنے والی فرضی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف معتبر ذرائع پر بھروسہ کریں۔ وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے آفیشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں۔
Pakistan announced the opening of its airspace: جنگ بندی کے بعد پاکستان نے ایئر اسپیس کھولنے کا کیا اعلان، مسافروں سے اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کرنے کی اپیل
دی ہندو کی خبر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد تمام قسم کی فضائی آمدورفت کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز (10 مئی 2025) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے یہ اعلان کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں۔
J&K CM announces ex-gratia of Rs 10 lakh each: پاکستانی گولی باری میں مہلوکین کے اہل خانہ کو ملے گا دس- دس لاکھ کا معاوضہ، وزیراعلیٰ عمرعبد اللہ کا اعلان
کوئی بھی معاوضہ کسی پیارے کو کھونے کی بھرپائی نہیں کرسکتا اور نہ ہی اہل خانہ کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔ لیکن حمایت اور یکجہتی کی علامت کے طور پر تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم فراہم کی جائے گی۔
JK CM Omar Abdullh-Mahbooba Mufti on Ceasefire: عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، دونوں لیڈران نے جموں وکشمیر سے متعلق کہی یہ بڑی بات
ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان سے بڑا بدلہ لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اورپاکستان کی طرف سے مسلسل حملے کئے جا رہے تھے، جس کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور یوروپی یونین کی کوششوں سے دونوں ممالک سے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی۔
Colonel Sofia Qureshi: کرنل صوفیہ قریشی نے ’آپریشن سندور‘ کی جانکاری دی تو ایسا لگا کہ جھانسی کی رانی کی ’روح‘ پھر سے زندہ ہو گئی ہو: شائنہ سنسارا
جب انہوں نے اپنی بہن کو ٹی وی پر ملک کے سامنے بولتے ہوئے دیکھا تو وہ لمحہ انتہائی جذباتی تھا۔ یہ نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے ملک کے لیے ایک فخریہ لمحہ تھا۔ ساتھ ہی شائنہ نے ’آپریشن سندور‘ کے لیے ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی کافی تعریف کی۔
India-Pakistan ceasefire agreement: بھارت-پاکستان جنگ بندی معاہدے کے بعد ہندوستانی افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس
اعلیٰ افسران نے کہا کہ بھارت اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جھوٹے پروپیگنڈے کا مؤثر اور حقائق پر مبنی جواب دیا جائے گا۔ یہ پریس کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
PIB Fact Check: بھٹنڈہ ایئرفیلڈ بالکل محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہے اور اس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھٹنڈہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں: پی آئی بی فیکٹ چیک
اس سلسلے میں مسلسل فرضی خبریں گردش کررہی ہیں اور اسے پی آئی بی چیک کررہا ہے۔ اس سے قبل ایک دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے مبینہ سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تاہم، ماہرین اور متعلقہ بھارتی حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔
Iltija Mufti on India Pakistan Tension: ہند-پاک کشیدگی کے درمیان التجا مفتی کا بڑا بیان، کہا- ’دو ایٹمی طاقتیں…‘
سری نگرمیں ہو رہے دھماکوں سے متعلق التجا مفتی نے امن کی اپیل کی اور ہند-پاک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ امن کی خواہش انسانیت کی نشانی ہے، نہ کی حب الوطنی کی کمی۔
Omar Abdullah surprised by IMF’s decision: آئی ایم ایف کے فیصلے سے عمر عبداللہ حیران، پوچھا- کیسے ہوگا تناؤ کم، جب پاکستان فنڈز کا استعمال تباہی مچانے میں کر رہا؟
عمر عبداللہ نے ہفتے کی صبح دو پوسٹس کیں۔ پہلے میں پاکستانی گولہ باری میں جموں و کشمیر کے انتظامی افسر کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا اور دوسرے میں عالمی برادری کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ راج کمار تھاپا آج صبح جموں و کشمیر کے راجوری میں پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری اور بمباری میں شہید ہو گئے۔ تھاپا کو جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
Omar Abdullah On Pakistan: جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بڑا بیان، ‘پاکستان ہتھیارڈال دے، نہیں تو…’
پاکستانی گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں سے جموں میں ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسے یہ بند کردینا چاہئے۔





