Bharat Express

Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد اس موضوع پر مبنی فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ ناقدین بھی اس فلم کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس کی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے کے بعد آنے والے طوفان میں کئی غیر ملکی اور مقامی سیاح لاپتہ ہوگئے۔ روس سے آنے والا ایک شخص بھی وہیں مر گیا۔ دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جموں سری نگر ہائی وے پر بڑے بڑے پتھر گرے جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں۔

اس تقریب میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی سینئر اینکر یانا میر کو جموں و کشمیر خطے میں تنوع کی وکالت کرنے پر ڈائیورسٹی ایمبیسیڈر ایوارڈ دیا گیا۔

ستیہ پال ملک کے اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میں گزشتہ 3-4 دنوں سے بیمار ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں۔ اس کے باوجود میرے گھر پر ڈکٹیٹر سرکاری اداروں کے ذریعے چھاپے مار رہے ہیں۔

پی ایم مودی آج جموں و کشمیر کو تقریباً 32 ہزار کروڑ روپے کا تحفہ دیں گے۔ ایمس کے علاوہ پی ایم مودی جموں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت اور مشترکہ صارف سہولت پٹرولیم ڈپو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ کئی اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندرمودی 20 فروری کو جموں وکشمیر کے دورے پرجا رہے ہیں، جس کے دوران وہ جموں میں 30,500 کروڑ روپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورافتتاح کریں گے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ مل کرالیکشن نہیں لڑے گی اور وہ تمام سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

محکمہ موسمیات نے بھی اتراکھنڈ میں شدید برف باری اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس بار یہاں سال کی تیسری برف باری متوقع ہے۔ اترکاشی، چمولی، چمپاوت، پتھورا گڑھ، الموڑہ، نینیتال علاقوں میں برف باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے ایک بیان نے سیاسی ہلچل کو بڑھا دیا ہے۔