Bharat Express

PM Modi Jammu-Kashmir Visit: وزیراعظم مودی آج جموں ایمس کا کریں گے افتتاح، 2013 للکار ریلی میں کیا تھا ایمس بنانے کا وعدہ

پی ایم مودی آج جموں و کشمیر کو تقریباً 32 ہزار کروڑ روپے کا تحفہ دیں گے۔ ایمس کے علاوہ پی ایم مودی جموں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت اور مشترکہ صارف سہولت پٹرولیم ڈپو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ کئی اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی جموں ایمس کا افتتاح کریں گے۔

PM Narendra Modi Jammu-Kashmir Visit: وزیراعظم نریندرمودی آج جموں وکشمیرکے دورہ پرہیں۔ آج وزیراعظم مودی جموں میں ایمس کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایمس کا 2019 میں سنگ بنیاد رکھا تھا۔ جانکاری کے مطابق وزیراعظم مودی آج صبح 11 بجے جموں ایمس پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں 32 ہزارکروڑ روپئے کے پروجیکٹس (منصوبوں) کا افتتاح کریں گے اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔

پی ایم مودی آج جموں وکشمیرکوتقریباً 32 ہزارکروڑ روپئے کا تحفہ دیں گے۔ ایمس کے علاوہ پی ایم مودی جموں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت اورکامن یوزرفیسلٹی پٹرولیم ڈپوکا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ کئی اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ اطلاع کے لئے، جموں کے سامبا وجے پورمیں بنایا گیا ایمس کیمپس 227 ایکڑ پرپھیلا ہوا ہے۔ اسے بنانے میں کل 1660 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔

جموں ایمس کی یہ ہیں خصوصیات

ایمس میں کل 720 بیڈ، 125 سیٹوں والا میڈیکل کالج، 60 سیٹوں کے نرسنگ کالج اور30 ​​بستروں کا آیوش بلاک بھی ہے۔ وہیں فیکلٹی اورملازمین کے لئے رہائشی یوجی اورپی جی ہاسٹل، ناشتہ شیلٹر، گیسٹ ہاؤس، شاپنگ کمپلیکس جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

ان اسکیموں کا رکھیں گے سنگ بنیاد 
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندرمودی آج کئی ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جن میں بانہال-کھاری-سمبر-سنگلدان کے درمیان نئی ریلوے لائن اوربارہمولہ-سری نگر-بانہال بلاک کے درمیان نئے ریل لائن سمیت کئی ریل پروجیکٹس کا آغازکریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی وادی کی پہلی الیکٹرک ٹرین اورسنگلدان اوربارہمولہ کے درمیان ایک نئی ریل سروس کا آغازکریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم  کے تحت سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ ان سب کے علاوہ پی ایم مودی 3 نئے آئی آئی ایم جموں، بودھ گیا اوروشاکھاپٹنم کا بھی افتتاح کریں گے۔ دیو پریاگ اتراکھنڈ کی سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی اورتریپورہ کی راجدھانی اگترتلہ میں دوکیمپس کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی 2013 میں کئے گئے وعدوں کو کریں گے پورا
قابل ذکرہے کہ پی ایم مودی نے دسمبر 2013 میں للکارریلی میں کہا تھا کہ کیا جموں میں آئی آئی ٹی اورآئی آئی ایم نہیں ہونا چاہئے؟ کیا ملک کے دیگرنوجوانوں کی طرح یہاں کے نوجوان بھی تعلیم حاصل کرکے دنیا میں نام نہیں کما سکتے؟ لیکن نہ تو جموں وکشمیر اورنہ ہی دہلی حکومت جموں وکشمیرمیں تعلیمی اداروں کو ترقی دینے میں یقین رکھتی ہے۔ ایسے میں آج وزیراعظم مودی جموں کے سامبا میں ایمس اورآئی آئی ایم کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایمس کا سنگ بنیاد بھی وزیراعظم مودی نے 2019 میں رکھا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read