Bharat Express

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ روسی افسران نے ان کی جائیداد اورمالی وسائل کو ضبط کرلیا ہے۔

بشارالاسد کی اہلیہ نے روس میں طلاق کے لئے عرضی داخل کی ہے۔

شام میں صدربشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روس چلے گئے ہیں۔ تاہم اس دوران ایک انتہائی حیران کرنے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ترک اورعرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بشارالاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے ماسکو میں اپنی زندگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسماء الاسد نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے اور طلاق کے بعد لندن جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق، اسماء الاسد نے روسی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائرکی ہے اور ماسکو چھوڑنے کے لئے خصوصی اجازت طلب کی ہے۔ اس وقت روسی حکام ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد کے پاس برطانوی اورشام کی شہریت ہے۔ وہ لندن میں پیدا ہوئیں اور وہیں ان کی پرورش ہوئی۔ سال 2000 میں شام چلی گئیں۔ اسی سال اس نے بشارالاسد سے شادی کرلی۔

بشارالاسد کی جائیداد پر روسی کارروائی

بشارالاسد کو ماسکو میں تو پناہ مل گیا ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ روسی افسران نے ان کی جائیداد اور مالی وسائل کو ضبط کرلیا ہے۔ ان جائیدادوں میں 270 کلو گرام سونا، 2 ارب ڈالر نقد اور ماسکو میں 18 اپارٹمنٹ شامل ہیں۔ بشارالاسد کے بھائی ماہیرالاسد کو روس میں پناہ نہیں دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور ترکی کی رپورٹ کے مطابق، ماہیرالاسد اوران کی فیملی فی الحال روس میں نظربند ہے۔ ان کے پناہ لینے سے متعلق عرضی ابھی زیرغور ہے۔

بھارت ایکسپریس۔