Bharat Express

Syria

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ الاسد کی اہلیہ اسما کو برطانیہ واپس جانے سے روک دیا گیا ہے، لندن میں پیدا ہونے والی 49 سالہ سابق شامی خاتون اول اپنے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں جا سکیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صبرین اکتوبر 2018 سے مرکزی بینک میں کام کر رہی تھیں، جب وہ وہاں ایک سرکاری کمیشن کی ڈائریکٹر بنی تھیں۔ انہوں نے بینک کے دفتر پر مبنی نگران ڈویژن کی قیادت بھی کی اور دسمبر 2018 سے دمشق سیکیورٹیز ایکسچینج کے بورڈ میں مرکزی بینک کی نمائندگی کی۔

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ روسی افسران نے ان کی جائیداد اورمالی وسائل کو ضبط کرلیا ہے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ شام میں جامع سیاسی منتقلی کے لیے ٹھوس تحریک اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی کہ ملک کو وہ معاشی مدد ملے جس کی اسے ضرورت ہے۔

ترکی نے 26 مارچ 2012 کو شام کے دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا اور بشار الاسد سے بڑھتے ہوئے تشدد اور 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی کے درمیان اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔شام میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

ترک صدر طیب اردوغان نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد اور انکی حکومت نے ترکیہ کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ شام کو تباہ و برباد چھوڑ کر بشار الاسد خود فرار ہوگئے۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ’انقلاب کا پرچم‘ لہرانا شروع کر دیا۔ یہ ایک پرانا جھنڈا ہے جو بشار الاسد کے مرحوم والد حافظ الاسد کی حکومت سے پہلے شام میں استعمال ہوتا تھا۔

شام میں صدر بشارالاسد کے بھاگنے اوران کے طیارہ کے تباہ ہونے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بشارالاسد ہفتہ کے روز دمشق سے ایک طیارہ میں سوارہوکرایک خفیہ جگہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام میں باغیوں کو غالب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایران نے فریقین سے مذاکرات کی اپیل کردی ۔ ترکیہ نے بھی جنگ خاتمےکے لےلیے بات چیت پر زور دیاہے۔