Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو ایک اور جھٹکا، جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

Lok Sabha Election 2024: جموں وکشمیرمیں انڈیا الائنس کو ایک اورجھٹکا لگا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے بعد اب پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بھی خود کو انڈیا الائنس سے الگ کرلیا ہے۔ اس سے متعلق سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیرمیں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیارہے۔ جلد ہی پارٹی اپنے امیدواروں کے نام پرطے کرلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد سرتاج مدنی کی قیادت والا پارٹی کے پارلیمانی بورڈ جلد امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔

پارٹی نے یہ فیصلہ ہفتہ کے روز سری نگرمیں ہوئی ایک میٹنگ کے بعد لیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، اس میٹنگ میں لوک سبھا الیکشن سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے تھے۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق، پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں پارٹی کے سینئرنائب صدرعبدالرحمٰن ویری، جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ، غلام نبی لون ہنجورا، ایڈیشن جنرل سکریٹری عاشقہ نقاش، سابق وزیرنعیم اختر، ظہوراحمد میر، انتخابی حلقوں کے انچارج اورعلاقائی انچارج موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس۔