Bharat Express

Jammu and Kashmir has been converted into open jail: جموں کشمیر کی مسلم کمیونٹی خطرے سے دوچار، پوری ریاست کو کھُلے جیل میں کردیا گیا ہے تبدیل:محبوبہ مفتی

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سےایک کھلے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔میرواعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔ ہمارے مدارس تباہ ہو رہے ہیں۔مسلم کمیونٹی خطرے میں ہے۔ میں مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں۔

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سےایک کھلے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔میرواعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔ ہمارے مدارس تباہ ہو رہے ہیں۔مسلم کمیونٹی خطرے میں ہے۔ میں مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں۔ 5 اگست2019 کو جو کچھ شروع کیا گیا ،وہ اب بھی جاری  ہے۔جموں و کشمیر کو کھلے جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی۔اسی دوران انہوں نے نامہ نگاوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر انتظامیہ کو نشانہ بنایا اور جموں کشمیر کی تباہی کا الزام لگایا۔ واضح رہے کہ انڈیا بلاک کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ  جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کریں گی۔ یہ پیشرفت نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ کے کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کی پارٹی کشمیر کی تینوں نشستوں کے لیے الیکشن لڑے گی۔

مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں کو بتایا، “ممبئی میں، میں نے کہا، فاروق عبداللہ ہمارے بہترین نمائندے ہیں اور وہ فون کریں گے۔ عمر عبداللہ کو زیادہ مفاد کے لیے مجھ سے یہی بات کرنی چاہیے تھی، ہم پارلیمانی انتخابات پر نہیں لڑنے والے تھے۔نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی عام انتخابات میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لیے بنائے گئے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس میں شراکت دار ہیں۔دونوں علاقائی پارٹیاں عوامی اتحاد برائے گپکر اعلامیہ کے دو اہم اجزاء ہیں، جو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوک سبھا انتخابات پہلے پانچ مرحلوں میں 19 اپریل (اُدھم پور)، 26 اپریل (جموں)، 7 مئی (اننت ناگ-راجوری)، 13 مئی (سری نگر) اور 20 مئی (بارہمولہ) کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔