Bharat Express

Mehbooba Mufti on Article 370: جموں وکشمیر کو کھلے جیل میں بدل گیا، آرٹیکل 370 منسوخ ہونے سے متعلق محبوبہ مفتی نے دیا بڑا بیان

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جمعۃ الوداع کے مبارک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو بند کردیا گیا اورمیرواعظ کو نظربند کردیا گیا۔ پورے ملک میں مسجدیں منہدم کی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو پیٹا جا رہا ہے اوردوسرے مذاہب کے نعرے لگانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدرمحبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز کہا کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد اسے کھلے جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ میرواعظم عمرفاروق گھرمیں نظربند ہیں۔ ہمارے مدارس کو برباد کیا جارہا ہے۔ میں مستقبل سے متعلق بہت فکرمند ہوں۔ مسلم طبقہ خطرے میں ہے۔ 5 اگست 2019 کو جو چیزیں شروع ہوئیں، وہ رکی نہیں ہیں۔ یہ ابھی بھی چل رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیرکو کھلے جیل میں بدل دیا گیا ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بیان نیشنل کانفرنس کے لیڈراور سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے اس اعلان کے بعد آیا ہے، جس میں ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں سبھی تین سیٹوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جمعۃ الوداع کے مبارک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو بند کردیا گیا اورمیرواعظ کو نظربند کردیا گیا۔ پورے ملک میں مسجدیں منہدم کی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو پیٹا جا رہا ہے اوردوسرے مذاہب کے نعرے لگانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔

مسلم طبقہ خطرے میں

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پورے ملک میں مسجدیں منہدم کی جارہی ہیں اورمسلمانوں کو پیٹا جا رہا ہے اوردوسرے مذاہب کے نعرے لگانے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے۔ 2019 کے بعد جموں وکشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ خود واضح ہے۔ انہوں نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ فاروق عبداللہ ہمارے سب سے اچھے نمائندہ ہیں اور وہ فیصلہ کریں گے۔ عمرعبداللہ  کو زیادہ سے زیادہ میرے ساتھ اس پر بات چیت کرنی چاہئے تھی، ہم الیکشن پارلیمانی موضوع پرلڑنے نہیں جا رہے تھے۔

نیشنل کانفرنس نے کیا یہ بڑا اعلان

نیشنل کانفرنس اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی عام انتخابات میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لئے بنائے گئے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیوالائنس (انڈیا الائنس) میں شامل ہیں۔ دونوں علاقائی پارٹیاں جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے بنائے گئے گپکاراعلامیہ کے لئے عوامی اتحاد کے دو اہم اجزاء ہیں۔ مرکزکے زیر انتظام علاقے میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ پہلے پانچ مرحلوں میں ہورہی ہے۔ 19 اپریل کو ادھم پور، 26 اپریل کو جموں، 7 مئی کو اننت ناگ-راجوری، 13 مئی کو سری نگر اور20 مئی کو بارہمولہ میں ووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read