Bharat Express

Jammu and Kashmir

این آئی اے نے الزام لگایا کہ ظہور پال آئی ایس آئی ایس سے وفادار تھا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے اپنے کیڈروں کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کی خریداری میں ملوث تھا۔

اننت ناگ-راجوری حلقہ سے عام انتخابات میں حصہ لے رہی  مفتی نے کہا کہ 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ "ایسا اچھا، عوام مفاد منشور" جاری کیا گیا ہے جس میں غریب لوگوں، بے روزگار نوجوانوں اور کسانوں کی بات کی گئی ہے۔

اس تناظر میں بات کرتے ہوئے این سی لیڈر عمر عبداللہ نے کہا، ’’اگر ہمیں یہاں بی جے پی اور پورے ملک میں زہر پھیلانے والی طاقتوں کو ہرانا ہے تو لوگوں کو جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے لیڈروں کو دیکھنا چاہیے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی قیادت پیپلز کانفرنس کو اپنی میٹنگوں کے لیے مدعو کرتی ہے تو یہ واضح ہے کہ پیپلز کانفرنس بی جے پی کی جانب سے الیکشن لڑ رہی ہے۔

16 سے 18 اپریل تک تیز ہوائیں چلیں گی۔ دہلی میں 19 اور 20 اپریل کو بارش اور گرج چمک کا امکان۔ دن کے وقت بادل چھائے رہیں گے۔ 16 سے 21 اپریل کے درمیان درجہ حرارت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کانگریس کے سابق لیڈراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ اگرایک بار پھر بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہوگی۔ جب تک کانگریس کی ابھی کی لیڈرشپ رہے گی تب تک بی جے پی کی حکومت رہے گی۔

چیترا نوراتری کے پہلے دن منگل کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔جس میں وہ وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے ساتھ مچھلی کھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے عید کے موقع پرفلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہر جگہ کے مسلمان مشکل دور سے گزر رہے ہیں، چاہے وہ ہمارا ملک ہو یا فلسطین۔

کشمیرکی اننت ناگ-راجوری سیٹ پراس بارانتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس سیٹ پر دو سابق وزرائے اعلیٰ انتخابی میدان میں ہیں۔ ایک طرف غلام نبی آزاد ہیں تو دوسری طرف محبوبہ مفتی۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کی صورتحال بھی مضبوط مانی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک یہاں کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پی ڈی پی صدر نے یہ بھی کہا کہ بھلے ہی کانگریس ان کی حمایت کرے یا نہ کرے، انہیں عوام اور اپنی پارٹی کے کارکنوں پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس سے بھی حمایت کی اپیل کی۔