Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: کانگریس کے منشور سے خوفزدہ ہے بی جے پی: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

اننت ناگ-راجوری حلقہ سے عام انتخابات میں حصہ لے رہی  مفتی نے کہا کہ 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ “ایسا اچھا، عوام مفاد منشور” جاری کیا گیا ہے جس میں غریب لوگوں، بے روزگار نوجوانوں اور کسانوں کی بات کی گئی ہے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

جموں و کشمیر: پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کا مینی فیسٹو “عوام مفاد”  میں ہے اور بی جے پی اس سے “گھبرا” گئی ہے اور وہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مایوسی نظر آ رہی ہے۔

یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ”انڈیا اتحاد کے منشور میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا، کسانوں کو ایم ایس پی دیا جائے گا، جس کی وجہ سے این ڈی اے گھبراہٹ کی شکار ہے۔ (انڈیا) اتحاد اچھا کام کر رہا ہے۔

اننت ناگ-راجوری حلقہ سے عام انتخابات میں حصہ لے رہی  مفتی نے کہا کہ 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ “ایسا اچھا، عوام مفاد منشور” جاری کیا گیا ہے جس میں غریب لوگوں، بے روزگار نوجوانوں اور کسانوں کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا، ”اس سے وہ (بی جے پی) بے چین ہو گئے ہیں اور بی جے پی لیڈر ہندو مسلم کشیدگی کو فروغ دینے کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں۔ یہ ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔”

اس سے پہلے کولگام میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ الیکشن معمولی مدعے پر نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی تشخص کی لڑائی ہے۔ پی ڈی پی کارکنوں کا مقروض ہے جو کولگام کے فریسال میں بڑی تعداد میں نکلے۔ جیت ہماری انشاء اللہ۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Also Read