Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: ہاٹ سیٹ بن گئی جموں وکشمیر کی اننت ناگ لوک سبھا سیٹ، ’محبوبہ‘ کے سامنے ’غلام‘ کا چیلنج، کیسے ہوں گے انتخابی حالات

کشمیرکی اننت ناگ-راجوری سیٹ پراس بارانتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس سیٹ پر دو سابق وزرائے اعلیٰ انتخابی میدان میں ہیں۔ ایک طرف غلام نبی آزاد ہیں تو دوسری طرف محبوبہ مفتی۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کی صورتحال بھی مضبوط مانی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک یہاں کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Lok Sabha Election 2024 Jammu Kashmir: آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اس باراپنی سیٹ تبدیل کردی ہے۔ وہ اس باراپنے آبائی علاقے کے ادھم پور-کٹھوعہ لوک سبھا سیٹ کے بجائے اس باراننت ناگ-راجوری سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سیٹ پران کے سامنے محبوبہ مفتی ہیں۔ محبوبہ مفتی جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے اننت ناگ-راجوری لوک سبھا ہاٹ سیٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی لیڈراپنے سیاسی وجود کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے تقریباً 2 سال پہلے کانگریس کا ساتھ چھوڑکر اپنی الگ ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کی تشکیل کی تھی۔ جموں وکشمیر میں یہ ان کا دوسرا لوک سبھا الیکشن ہوگا، جس میں وہ امیدوارہیں۔ گزشتہ الیکشن انہوں نے 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پرادھم پور-کٹھوعہ سیٹ سے لڑا تھا، لیکن انہیں ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تب بی جے پی کے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے انہیں ہرایا تھا۔ اس بارانہوں نے سیٹ بدلی ہے، لیکن اننت ناگ-راجوری سیٹ سے محبوبہ مفتی دو بارالیکشن جیت چکی ہیں۔ ایسے میں غلام نبی آزاد کی راہ آسان نہیں نظر آرہی ہے۔

دو بارجیت چکی ہیں محبوبہ مفتی 

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے 2004 اور 2014 کے الیکشن میں اسی لوک سبھا سیٹ سے جیت درج کی تھی۔ اس باران کا مقابلہ غلام نبی آزاد اورنیشنل کانفرنس کے سینئراوراثردار گجرلیڈر میاں الطاف سے ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک اس سیٹ کے لئے اپنے امیدوارکا اعلان نہیں کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے 5 لوک سبھا سیٹوں والے مرکزکے زیرانتظام ریاست کی تین سیٹوں پراپنے امیدواراتارے ہیں۔ حالانکہ سیاسی صورتحال محبوبہ مفتی کی بھی ویسی ہی ہے، جیسی غلام نبی آزاد کی ہے۔ اس سے مقابلہ کافی دلچسپ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

غلام نبی آزاد کے لئے بہت اہم ہے جیت

سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگرغلام نبی آزاد کو سیاست میں اپنی پکڑبنائے رکھنی ہے تو یہ الیکشن جیتنا ان کے لئے بہت ضروری ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ لوک سبھا الیکشن میں ہاراسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی کو کافی کمزور کردے گی۔ غلام نبی آزاد کا ایک کمزورپہلو یہ ہے کہ ان کے ساتھ میں کوئی بڑا چہرہ نہیں ہے۔ ان کی پارٹی صرف 2 سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہے۔ کانگریس کے دوراقتدارمیں تقریباً 20 سالوں تک مرکزی وزیرکے عہدے پر فائز رہے غلام نبی آزاد کے لئے یہ لوک سبھا الیکشن یا تو کھیون ہارثابت ہوگا یا ان کی سیاسی کشتی ڈوبنے کی دہلیز پرپہنچ جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read