Bharat Express

مشکلات سے آزادی ملے، مسلمان ہر جگہ پریشان… فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے عید الفطر کے موقع پرکشمیر سے لے کر فلسطین سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے عید کے موقع پرفلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہر جگہ کے مسلمان مشکل دور سے گزر رہے ہیں، چاہے وہ ہمارا ملک ہو یا فلسطین۔

جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

جموں وکشمیرمیں آج یعنی 10 اپریل کوعید الفطرمنائی جا رہی ہے۔ اس موقع پرپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے فلسطین کے لئے دعا مانگی۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ نے بھی فلسطین سے متعلق مسلم ممالک کی خاموشی پرپھرسوال کھڑے کئے۔ ساتھ ہی الیکشن کے بارے میں کہا کہ اسی ہفتے وہ دواورامیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔

عیدالفطرکے موقع پرپی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سبھی کو ضرورتمندوں کی مدد کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے فلسطین پربات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ محبوبہ مفتی نے فلسطین کوآزاد کریں کہ نعرے بھی لگائے۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ مشکل حالات میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ان مشکلات سے آزاد کریں۔

فلسطین کے لئے کی دعا

 جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے عید کے موقع پردرگاہ حضرت بل سری نگرمیں عید کی نمازادا کی۔ نمازکے بعد انہوں نے فلسطین پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہرجگہ کے مسلمان مشکل دورسے گزررہے ہیں، چاہے وہ ہمارا ملک ہویا فلسطین۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس تومجھے اس بات کا آتا ہے کہ جب فلسطین میں لوگ مارے جا رہے ہیں تو اسلامی حکومتیں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ ان میں عقل آئے اوروہ جاگے۔ ہم لوگ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہے اوراللہ سے یہی دعا کریں گے کہ ان کو اس مصیبت سے نکالیں اوروہ بہتردن دیکھ سکیں۔

پاکستان سے متعلق فاروق عبداللہ نے کیا کہا؟

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمارے ملک میں سبھی مذاہب کے درمیان بھائی چارہ بنا رہے اورسب ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کریں۔ پڑوسی ملک پاکستان پربات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ اچھا ہوگا، اگرہم (پاکستان کے ساتھ) ایک دوست کی طرح رہ سکیں، یہی ترقی کا واحد طریقہ ہے، اللہ لوگوں کے دلوں میں تبدیلی لائے، ان کے لیڈران میں بھی، کیونکہ ہم سبھی بہتردن دیکھنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسی ہفتے وہ دو اورامیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read